94. Surah Ash-Sharh

الشرحThe Consolation · 8 ayahsبیان القرآن

Ayahs 94:1–2

اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ Open ayah 94:1 in the Quran reader

کیا ہم نے آپ کی خاطر آپ کا سینہ (علم و حلم سے) کشادہ نہیں کردیا۔ (ف 5)

وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ Open ayah 94:2 in the Quran reader

اور ہم نے آپ پر سے آپ کا (وہ) بوجھ اتار دیا۔

ف 5۔ یعنی علم بھی وسیع عطا فرمایا اور تبلیغ مخالفین کی مزاحمت سے ایذاء پیش آتی ہے اس میں تحمل اور علم بھی دیا۔
Ayah 94:3

الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ Open ayah 94:3 in the Quran reader

جس نے آپ کی کمر توڑ رکھی تھی۔ (ف 6)

ف 6۔ وزر سے مراد وہ مباح امور ہیں جو آپ سے احیانا بر بنا تصور کسی حکمت کے صادر ہوجاتے تھے اور بعد میں ان کا خلاف حکمت اور خلاف اولی ثابت ہوتا تھا اور آپ بوجہ علو شان وغایت قرب کے اس سے ایسے ہی مغموم ہوتے تھے جس طرح کوئی گناہ سے مغموم ہوتا ہے اس میں ان پر مواخذہ نہ ہونے کی بشارت ہے۔
Ayahs 94:4–5

وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ Open ayah 94:4 in the Quran reader

اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا آوازہ بلند کیا۔ (ف 7)

فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاۙ Open ayah 94:5 in the Quran reader

سو بیشک (موجودہ) مشکلات کے ساتھ آسانی ہونے والی ہے۔

ف 7۔ یعنی اکثر جگہ شریعت میں اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ آپ کا نام مبارک مقرون کیا گیا جیسے تشہد میں نماز میں اذان میں اقامت میں اور اللہ کے نام کی رفعت اور شہرت ظاہر ہے، پس جو اس کے قرین ہوگا رفعت و شہرت میں وہ بھی تابع رہے گا۔
Ayahs 94:6–8

اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاؕ Open ayah 94:6 in the Quran reader

بیشک موجودہ مشکلات کے ساتھ آسانی ہونے والی ہے۔ (ف 8)

فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ Open ayah 94:7 in the Quran reader

تو آپ جب تبلیغ احکام سے فارغ ہوجایا کریں تو (دوسری عبادت متعلقہ بذات خاص میں) محنت کیا کیجیے۔

وَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ۠ Open ayah 94:8 in the Quran reader

اور جو کچھ (مانگنا ہو اس میں) اپنے رب ہی کی طرف توجہ رکھیے۔

ف 8۔ مکہ میں آپ اور اہل ایمان طرح طرح کی تکالیف اور شدائد میں گرفتار تھے، لیکن آخر کار وہ مشکلات ایک ایک کر کے سب رفع ہوگئیں۔