92. Surah Al-Lail
الليلThe Night · 21 ayahsبیان القرآن
وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىۙ Open ayah 92:1 in the Quran reader
قسم ہے رات کی جب وہ (آفتاب کو اور دن کو) چھپا لے۔
وَ النَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ Open ayah 92:2 in the Quran reader
اور (قسم ہے) دن کی جب کہ وہ روشن ہوجاوے۔
وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤىۙ Open ayah 92:3 in the Quran reader
اور قسم ہے اس (ذات) کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا۔
اِنَّ سَعْیَكُمْ لَشَتّٰىؕ Open ayah 92:4 in the Quran reader
کہ بیشک تمہاری کوشش (یعنی اعمال) مختلف ہیں۔
فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَ اتَّقٰىۙ Open ayah 92:5 in the Quran reader
سو جس نے (حقوق واجبہ سے) بخل کیا اور (بجائے خدا سے ڈرنے کے خدا سے) بےپروائی اختیار کی۔
وَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰىۙ Open ayah 92:6 in the Quran reader
اور اچھی بات (یعنی ملت اسلام) سچا سمجھا۔
فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰىؕ Open ayah 92:7 in the Quran reader
تو ہم اس کو راحت کی چیز کے لیے سامان دے دیں گے۔ (ف 4)
وَ اَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَ اسْتَغْنٰىۙ Open ayah 92:8 in the Quran reader
اور جس نے (حقوق واجبہ سے) بخل کیا اور (بجائے خدا سے ڈرنے کے خدا سے) بےپروائی اختیار کی۔
وَ كَذَّبَ بِالْحُسْنٰىۙ Open ayah 92:9 in the Quran reader
اور اچھی بات (یعنی اسلام) کو جھٹلایا۔
فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰىؕ Open ayah 92:10 in the Quran reader
تو ہم اس کو تکلیف کی چیز کے لیے سامان دے دیں گے۔ (ف 5)
وَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ Open ayah 92:11 in the Quran reader
اور اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آوے گا جب وہ برباد ہونے لگے گا۔
اِنَّ عَلَیْنَا لَلْهُدٰى٘ۖ Open ayah 92:12 in the Quran reader
(بربادی سے مراد جہنم میں جانا ہے) واقعی ہمارے ذمہ راہ کا بتلا دینا ہے۔
وَ اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى Open ayah 92:13 in the Quran reader
اور (جیسا راہ کوئی شخص اختیار کرے گا ویسا ہی ثمرہ اس کو دیں گے کیونکہ ہمارے ہی قبضہ میں ہے آخرت اور دنیا۔ (ف 6)
فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰىۚ Open ayah 92:14 in the Quran reader
(آگے بطور تو ضیح کے ارشاد ہے کہ) تو میں تم کو ایک بڑھکتی ہوئی آگ سے ڈرا چکا ہوں۔ (ف 7)
لَا یَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَىۙ Open ayah 92:15 in the Quran reader
اس میں (ہمیشہ کے لیے وہی بدبخت داخل ہوگا جس نے (دین حق کو) جھٹلایا۔
الَّذِیْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ Open ayah 92:16 in the Quran reader
اور (اس سے) روگردانی کی۔
وَ سَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ Open ayah 92:17 in the Quran reader
اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جاویگا جو بڑا پرہیزگار ہے۔
الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَهٗ یَتَزَكّٰىۚ Open ayah 92:18 in the Quran reader
جو اپنا مال (محض) اس غرض سے دیتا ہے کہ (گناہوں سے) پاک ہوجاوے۔
وَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤىۙ Open ayah 92:19 in the Quran reader
اور بجز اپنے عالی شان پروردگار کی رضا جوئی کے (کہ یہی اس کا مقصود ہے) اس کے ذمہ کسی کا احسان نہ تھا کہ (اس دینے سے) ۔
اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰىۚ Open ayah 92:20 in the Quran reader
اس کا بدلہ اتارنا (مقصود) ہو۔ (ف 8)
وَ لَسَوْفَ یَرْضٰى۠ Open ayah 92:21 in the Quran reader
اور یہ شخص عنقریب خوش ہوجاوے گا (ف 9) (یعنی آخرت میں ایسی ایسی نعمتیں ملیں گی) ۔