81. Surah At-Takwir
التكويرThe Overthrowing · 29 ayahsبیان القرآن
اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ۪ۙ Open ayah 81:1 in the Quran reader
جب آفتاب بےنور ہوجاوے گا۔
وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ۪ۙ Open ayah 81:2 in the Quran reader
اور جب ستارے ٹوٹ ٹوٹ کر گر پڑیں گے۔
وَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ۪ۙ Open ayah 81:3 in the Quran reader
اور جب پہاڑ چلائے جاویں گے۔
وَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ۪ۙ Open ayah 81:4 in the Quran reader
اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیاں چھٹی پھریں گی۔
وَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ۪ۙ Open ayah 81:5 in the Quran reader
اور جب وحشی جانور (مارے گھبراہٹ کے) سب جمع ہوجاویں گے۔
وَ اِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ۪ۙ Open ayah 81:6 in the Quran reader
اور جب دریا بھڑکائے جاویں گے۔ (ف 1)
وَ اِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ۪ۙ Open ayah 81:7 in the Quran reader
اور جب ایک ایک قسم کے لوگ اکھٹے کیے جاویں گے۔
وَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُئِلَتْ۪ۙ Open ayah 81:8 in the Quran reader
اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا۔
بِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ Open ayah 81:9 in the Quran reader
کہ وہ کس گناہ پر قتل کی گئی تھی۔
وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ۪ۙ Open ayah 81:10 in the Quran reader
اور جب نامہٴ اعمال کھولے جاویں گے۔
وَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ۪ۙ Open ayah 81:11 in the Quran reader
اور جب آسمان کھل جاوے گا (اور اس کے کھلنے سے آسمان کے اوپر کی چیزیں نظر آنے لگیں گی) ۔
وَ اِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ۪ۙ Open ayah 81:12 in the Quran reader
اور جب دوزخ (اور زیادہ) دہکائی جاوے گی۔
وَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ۪ۙ Open ayah 81:13 in the Quran reader
اور جب جنت نزدیک کردی جاوے گی۔
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْؕ Open ayah 81:14 in the Quran reader
(تو اس وقت) ہر شخص ان اعمال کو جان لے گا جو لے کر آیا ہے۔
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِۙ Open ayah 81:15 in the Quran reader
(اور جب ایسا واقعہ ہائلہ ہونے والا ہے) تو میں قسم کھاتا ہوں ان ستاروں کی جو (سیدھے چلتے چلتے) پیچھے کو ہٹنے لگتے ہیں۔
الْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ Open ayah 81:16 in the Quran reader
اور (پھر پیچھے ہی کو) چلتے رہتے ہیں (اور اپنے مطالع میں) جا چھپتے ہیں۔
وَ الَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَۙ Open ayah 81:17 in the Quran reader
اور قسم ہے رات کی جب وہ جانے لگے۔
وَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ Open ayah 81:18 in the Quran reader
اور قسم ہے صبح کی جب وہ آنے لگے (آگے جو اب قسم ہے) ۔
اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۙ Open ayah 81:19 in the Quran reader
کہ یہ قرآن (الله) کا کلام ہے ایک معزز فرشتہ (یعنی جبرائیل (علیہ السلام) کا لایا ہوا۔
ذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍۙ Open ayah 81:20 in the Quran reader
جو قوت والا ہے ( اور) مالک عرش کے نزدیک ذی رتبہ ہے۔
مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍؕ Open ayah 81:21 in the Quran reader
(اور) وہاں (یعنی آسمانوں میں اس کا کہنا مانا جاتا ہے (ف 2) (اور) امانت دار ہیں (ف 3) (کہ وحی کو صحیح صحیح پہنچادیتے ہیں) ۔
وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍۚ Open ayah 81:22 in the Quran reader
اور تمہارے ساتھ کے رہنے والے محمد (علیہ السلام) مجنون نہیں ہیں۔
وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِۚ Open ayah 81:23 in the Quran reader
انہوں نے اس فرشہ کو (اصلی صورت میں آسمان کے) صاف کنارہ پر بھی دیکھا ہے۔ (ف 4)
وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍۚ Open ayah 81:24 in the Quran reader
اور یہ پیغمبر مخفی (بتلائی ہوئی وحی کی) باتوں پر بخل کرنے والے بھی نہیں۔ (ف 5)
وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ Open ayah 81:25 in the Quran reader
اور یہ قرآن کسی شیطان مردود کی کہی ہوئی بات نہیں ہے۔ (ف 6)
فَاَیْنَ تَذْهَبُوْنَؕ Open ayah 81:26 in the Quran reader
(جب یہ بات ثابت ہے) تو تم لوگ (اس بارے میں) کدھر کو چلے جا رہے ہو۔
اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 81:27 in the Quran reader
بس یہ تو (بالعموم) دنیا جہان والوں کے لیے ایک نصیحت نامہ ہے۔
لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَؕ Open ayah 81:28 in the Quran reader
(اور بالخصوص) ایسے شخص کے لیے جو تم میں سے سیدھا چلنا چاہے۔
وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 81:29 in the Quran reader
اور تم بدون خدائے رب العالمین کے چاہے کچھ نہیں چاہ سکتے۔ (ف 7)