107. Surah Al-Maa'un
الماعونAlmsgiving · 7 ayahsاسرار التنزیل
اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِؕ Open ayah 107:1 in the Quran reader
بھلا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو جھٹلاتا ہے جزا (کے دن) کو ؟
فَذٰلِكَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَۙ Open ayah 107:2 in the Quran reader
تو یہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ Open ayah 107:3 in the Quran reader
اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لئے (لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا
فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 107:4 in the Quran reader
پس ایسے نمازیوں کے لئے خرابی ہے
الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ Open ayah 107:5 in the Quran reader
جو اپنی نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں
الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَۙ Open ayah 107:6 in the Quran reader
جو دکھاوا کرتے ہیں
وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۠ Open ayah 107:7 in the Quran reader
اور برتنے کی چیزیں عاریتاً نہیں دیتے