64. Surah At-Taghaabun
التغابنMutual Disillusion · 18 ayahsاشرف الحواشی
یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۚ لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ١٘ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 64:1 in the Quran reader
جتنی چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جتنی زمین میں سب اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کر رہی ہیں اسی کی (سارے جہاں میں) بادشاہت ہے اور اسی کو تعریف سجتی ہے6 اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے
هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرٌ وَّ مِنْكُمْ مُّؤْمِنٌ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 64:2 in the Quran reader
وہی خدا ہے جس نے تم سب کو پیدا کیا اب تم میں کوئی کافر ہوا کوئی مومن جیسا اس نے تقدیر7 میں لکھا تھا اور تمہارے (سب) کاموں کو دیکھ رہا ہے
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَ صَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ١ۚ وَ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُ Open ayah 64:3 in the Quran reader
اسی نے آسمان اور زمین حکمت (اور مصحت)8 سے بنائے اور تمہاری شکلیں بنئایں اور اچھی شکلیں بنائیں9 اور اسی کی طرف تم سب کو لوٹ جانا ہے1
یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 64:4 in the Quran reader
جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے وہ (سب) جانتا ہے اور جو تم چھپاتے ہو اور جو کھولتے ہو اس کو بھی جانتا ہے اور اللہ تعالیٰ تو دلوں تک کی بات جانتا ہے2
اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ١٘ فَذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 64:5 in the Quran reader
(لوگو) کیا تم کو اگلے کافروں کی خبر نہیں پہنچی انہوں نے برے کام کئے پھر اپنے کام کا وبال چکھا (دنیا میں مصیبت ہوئی اور آخرت میں الگ ان کو تکلیف کا عذاب ہوگا
ذٰلِكَ بِاَنَّهٗ كَانَتْ تَّاْتِیْهِمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَقَالُوْۤا اَبَشَرٌ یَّهْدُوْنَنَا١٘ فَكَفَرُوْا وَ تَوَلَّوْا وَّ اسْتَغْنَى اللّٰهُ١ؕ وَ اللّٰهُ غَنِیٌّ حَمِیْدٌ Open ayah 64:6 in the Quran reader
اس کی وجہ یہ ہوئی کہ ان کے پیغمبر ان کے پاس نشانیاں لے کر آتے رہے اور یہ لوگ یوں کہتے رہے کیا (ہم جیسے) آدمی ہم کو راہ بتانے لگے3 آخر انہوں نے کسی طرح نہ مانا اور منہ پھیرلیا اور اللہ تعالیٰ نے بھی ان کی کچھ پروا نہ کی کہ خوامخواہ وہ ایمان لائیں اور اللہ بےپرواہ ہے خوبیوں والاف 4
زَعَمَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنْ لَّنْ یُّبْعَثُوْا١ؕ قُلْ بَلٰى وَ رَبِّیْ لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ١ؕ وَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ Open ayah 64:7 in the Quran reader
کافر یہ گمان کرتے ہیں کہ ان کو مرنے کے بعد پھر جی اٹھنا نہیں ہے اے پیغمبر کہ دے کیوں نہیں قسم میرے مالک کی تم ضرور جلا کر اوٹھائے جائو گے پھر تم کو جو تم نے دنیا میں کیا اس کا بدلہ دیکر جتلا دیا جائیگا اور اللہ پر یہ بات کچھ مشکل نہیں آسان ہے5
فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ النُّوْرِ الَّذِیْۤ اَنْزَلْنَا١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ Open ayah 64:8 in the Quran reader
تو اللہ اور اس کے رسول اور نور (یعنی قرآن) پر جس کو ہم نے اوتارا ایمان لائو6 اور تم جو کرتے ہو اللہ کو اس کی خبر ہے
یَوْمَ یَجْمَعُكُمْ لِیَوْمِ الْجَمْعِ ذٰلِكَ یَوْمُ التَّغَابُنِ١ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ یَعْمَلْ صَالِحًا یُّكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ وَ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 64:9 in the Quran reader
(تم کو اس دن جتلایا جائیگا جس دن حشر کے روز تم سب کو جمع کرے گا یہیتو ہارجیت کا دن ہے7 اور جو کوئی اللہ تعالیٰ پر ایمانلائے اور اچھا کام کرے تو اللہ اس کی برائیاں اس پر سے اتارا دیگا8 اور اس کو ایسے باغوں میں لے جائیگا جن کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے یہی تو بڑی کامیابی ہے
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ۠ Open ayah 64:10 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی لوگ دوزخی ہیں ہمیشہ دوزخ ہی میں رہیں گے اور وہ بری جگہ ہے
مَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ یَهْدِ قَلْبَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ Open ayah 64:11 in the Quran reader
جو مصیبت آتی ہے وہ اللہ کے حکم ہی سے آتی ہے1 اور جو کوئی الہ پر ایمان رکھتا ہوگا اللہ (مصیبت میں بھی اس کا دل ٹھکانے رکھے گا2 اور اللہ سب کچھ جانتا ہے3
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ١ۚ فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ Open ayah 64:12 in the Quran reader
اور اللہ کا کہا مانو اور اس کے رسول کا کہا مانو4 پھر اگر تم (مانو) منہ پھیر لو تو یہ سمجھ رکھو ہمارے پیغمبر کا کام صرف کھول کر تم کو (خدا کا حکم) پہنچا دینا تھا5
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ Open ayah 64:13 in the Quran reader
اللہ کے سوا اور کوئی سچا خدا نہیں اور اللہ ہی پر مسلمانوں کو بھروسا رکھنا چاہیے6
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِكُمْ وَ اَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوْهُمْ١ۚ وَ اِنْ تَعْفُوْا وَ تَصْفَحُوْا وَ تَغْفِرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 64:14 in the Quran reader
مسلمانو (ہوشیار ہو) تمہاری بی بیوں اور تمہاری اولاد ہی میں بعضے تمہارے دشمن ہیں ان سے بچے رہو7 اور اگر تم ان کا قصور معاف کردو در گزر کرو بخش دو تو اللہ بھی بخشنے والا مہربان ہے
اِنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِیْمٌ Open ayah 64:15 in the Quran reader
وہ تمہارے قصور بخش دیگا تمہارے مال اور اولاد اور کچھ نہیں اللہ کی جانچ ہیں8 (جو کوئی مال اولاد رکھ کر اللہ کو نہ بھولے تو اللہ کے پاس اس کے لئے بڑا ثواب ہے
فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَ اسْمَعُوْا وَ اَطِیْعُوْا وَ اَنْفِقُوْا خَیْرًا لِّاَنْفُسِكُمْ١ؕ وَ مَنْ یُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهٖ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Open ayah 64:16 in the Quran reader
تو مسلمانو جہاں تکتم سے ہو سکے اللہ سے ڈرتے رہو اور اس کا حکم مانو اور مانو اور اپنی جانوں کی بھلائی کے لئے اس کی راہ میں خرچ کرتے رہو اور جو کوئی اپنی طبیعت کی لالچ اور بخیلی سے بچایا گیا (اللہ نے اس کو بچا دیا) تو ایسے ہی لوگ آخرت میں ہی پہونچیں گی
اِنْ تُقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعِفْهُ لَكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ شَكُوْرٌ حَلِیْمٌۙ Open ayah 64:17 in the Quran reader
اگر تم (اے مسلمانو اللہ کو اچھی ضروردو گے9 اللہ تم کو دوگنا سات سو گنا تک دیگا اور اس کے سوا تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بڑا اور تحمل والا ہے10
عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠ Open ayah 64:18 in the Quran reader
چھپے اور کھلے کا جاننے والا، صبر و سکت والاف 11