113. Surah Al-Falaq
الفلقThe Dawn · 5 ayahsاشرف الحواشی
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ Open ayah 113:1 in the Quran reader
(اے پیغمبر) مکہ دے میں پناہ میں آیا اس خدا کی جو صبح کا مالک ہے1
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَۙ Open ayah 113:2 in the Quran reader
ہر چیز کی بدی سے جو اس نے بنائی
ف 1 بیعض روایات میں ہے کہ فلق دوزخ کے ایک کنوئیں کا نام ہے۔ (فتح القدیرض)
وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ Open ayah 113:3 in the Quran reader
اور اندھیری رات کو بدی سے جب وہ چھا جائے
ف 2 شاہ صاحب فرماتے ہیں :” اس میں سب تاریکیاں آگئیں، ظاہر اور باطن کی اور تنگدستی اور پریشانی اور گمراہی۔ (موضح)
وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ Open ayah 113:4 in the Quran reader
اور گنڈوں پر پھونکے والیوں کی بدی سے جادو گرنیوں کے جادو سے )
وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠ Open ayah 113:5 in the Quran reader
اور ہونسنے والے (حسد کرنیوالے) کی بدی سے جب وہ ہوئے۔
ف 3 ابو عبید کہتے ہیں کہ جادو گرنیوں سے مراد لبید بن اعصم یہودی کی بٹیاں ہیں جنہوں نے نبی ﷺ پر جادو کیا تھا۔ “ جادو کے متعلق نبی ﷺ کا ارشاد ہے۔” جو کوئی گنڈا لگائے اور پھر اس پر پھونکے اس نے جادو کیا اور جس نے جادو کیا اس نے شرک کیا اور جو کسی چیز سے چمٹا وہ اسی کی طرف چھوڑ دیا گیا۔ (فتح القدیر بحوالہ نسائی وغیرہ عن ابی ہریرہ)