91. Surah Ash-Shams

الشمسThe Sun · 15 ayahsتفسیر القرآن الکریم

Ayah 91:1

وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَا۪ۙ Open ayah 91:1 in the Quran reader

قسم ہے سورج کی ! اور اس کی دھوپ کی !

والشمس وضحھا : پہلی آیت سے لے کر آٹھویں آیت سے لے کر آٹھویں آیت تک تمام قسموں کا جواب قسم یہ ہے کہ ”جس شخص نے اپنے نفس کو پاک کر لیاوہ کامیاب ہوا اور جس نے اسے مٹی میں دبا دیا وہ ناکام ہوا۔“ ان قسموں اور جواب قسم کی مناسبت یہ ہے (واللہ اعلم) کو یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ نے انسان کے فائدے کے لئے پیدا فرمایا، جیسا کہ فرمایا :(ھو الذی خلق لکم ما فی الارض جمیعاً (البقرۃ : 29)”وہ ذات کہ زمین میں جو کچھ ہے اس نے سب تمہارے لئے پیدا فرمایا۔“ حتیٰ کہ آسمان کی چھت ، زمین کا فرش، سورج اور اس کی دھوپ ، اس کے بعد چاند اور اس کی چاندنی اور دن کو آفتاب کا اجالا، پھر رات کا اس کو ڈھانپ لینا اسی کے فائدے کے لئے ہے، فرمایا :(وسخر لکم الشمس والقمر دآئبین ، وسخر لکم الیل والنھار) (ابراہیم : 33)”اور اس نے تمہارے لئے سورج اور چاند کو مسخر کردیا جو مسلسل چلنے والے ہیں اور تمہارے لئے رات اور دن کو مسخر کردیا۔“ پھر اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لئے پیدا فرمایا اور نفس انسانی کو بہترین شکل و صورت میں بنا کر اسے نیکی اور بدی کی پہچانبھی کر ادی۔ ہر آدمی ان سب چیزوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھتا اور شعور سے محسوس کرتا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ جو شخص ان عظیم الشان مخلوقات کو اور ان کے خلاق کے احسانات کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر اپنے آپ کو کفر و شرکت اور ظلم و زیادتی سے پاک کرلیتا ہے یقیناً وہ اپنا مقصد تخلیق پورا کردینے کی وجہ سے کامیاب ہے اور جو شخص ان سب چیزوں سے آنکھیں بند کر کے اپنے نفس کو شہوت، غضب اور شرک و کفر کے کیچڑ میں دبا دیتا ہے وہ ناکام ہے۔
Ayah 91:2

وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىهَا۪ۙ Open ayah 91:2 in the Quran reader

اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے !

والقمر اذا تلھا :”تلایتلو“ (ن) پیچھے آنا اور چاند کی قسم جب وہ سورج کے پیچھے آتا ہے ! یعنی سورج غروب ہونے کے بعد جب چاند کی روشنی پھیلتی ہے۔
Ayah 91:3

وَ النَّهَارِ اِذَا جَلّٰىهَا۪ۙ Open ayah 91:3 in the Quran reader

اور دن کی جب وہ اس (سورج) کو ظاہر کر دے !

والنھا اذا جلھا :”جلی یجلی تجلیۃ“ (تفعیل) ظاہر کرنا، روشن کرنا اور دن کی قسم جب وہ اس سورج کو ظاہر کرتا ہے ! یعنی جب اس میں سورج پوری روشنی اور گریم کے ساتھ چمکتا ہے۔
Ayah 91:4

وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىهَا۪ۙ Open ayah 91:4 in the Quran reader

اور رات کی جب وہ اس (سورج) کو ڈھانپ لے !

والیل اذا یغشھا : جب رات سورج کی روشنی کو مکملط ور پر چھپا کر خوب اندھیری وہ جاتی ہے۔
Ayah 91:5

وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىهَا۪ۙ Open ayah 91:5 in the Quran reader

اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا !

والسمآء وما بنھا :”والسمآء وما بنھا :”بنی یبنی بنائ“ (ض) بنانا۔ واضح رہے کہ عام طور پر ”من“ علم والوں، مثلاً اللہ تعالیٰ ، فرشتوں اور انسانوں کے لئے آتا ہے، جبکہ ”ما“ ان کے علاوہ کے لئے آتا ہے، مگر بعض اوقات کسی خاص مقصد کی وجہ سے اس کا الٹ بھی ہوجاتا ہے اور ”ما“ علم والوں کیلئے بھی آجاتا ہے، جیسا کہ ”ما“ یہاں اللہ تعالیٰ کے لئے استعمال ہوا ہے۔ یعنی اور قسم ہے آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایاچ یہاں ”من“ کے بجائے ”ما“ اس لئے لایا گیا ہے کہ وہ یہاں ”الذی“ کے معنی میں ہے اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی صفات بیان کی گئی ہیں۔ قرآن مجید میں ”ما“ کا لفظ علم والوں کے لئے متعدد مقامات پر آیا ہے، مثلاً :(ولا انتم عبدون ما اعبد) (الکافرون : 3)”اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔“ اور فرمایا :(فانکحوا ما طب لکم من النسآئ) (النسائ : 3)”سو عورتوں میں سے جو تمہیں پسند ہوں ان سے نکاح کرلو۔“
Ayahs 91:6–7

وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىهَا۪ۙ Open ayah 91:6 in the Quran reader

اور زمین کی اور اس ذات کی جس نے اسے بچھایا !

وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىهَا۪ۙ Open ayah 91:7 in the Quran reader

اور نفس کی اور اس ذات کی جس نے اسے ٹھیک بنایا !

والارض وما طحھا :”طحا یطحو طحوا“ (ن) اور ”’ حا یدحو دحوا“ (ن) کا ایک ہی معنی ہے، بچھانا۔ اور زمین کی قسم اور اس ذات کی جس نے اسے بچھایا !
Ayahs 91:8–9

فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَ تَقْوٰىهَا۪ۙ Open ayah 91:8 in the Quran reader

پھر اس کی نافرمانی اور اس کی پرہیزگاری (کی پہچان) اس کے دل میں ڈال دی۔

قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَا۪ۙ Open ayah 91:9 in the Quran reader

` یقینا وہ کامیاب ہوگیا جس نے اسے پاک کرلیا۔

(فالھمھا فجورھا و تقومھا : لھم یلھم لھما“ (س) ”الشیء“ کسی چیز کو ایک ہی بار نگل جانا۔”الھم اللہ یلھم الھاماً“ (افعال) اللہ تعالیٰ کا دل میں کوئی بات ڈال دینا، سمجھا دینا، اس کی توفیق دے دینا۔ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کے دل میں اس کی نیکی اور بدی کی پہچان رکھ دی ہے۔ یہ پہچان پہلے عقل و فطرت میں رکھی گئی، پھر انیباء ؓ عنہماکے ذریعے سے دوبارہ یاد دہانی کروائی گئی، تاکہ لوگ نافرمانی سے بچیں اور پرہیز گاری اختیار کریں۔ دیکھیے سورة دہر (3) اور سورة بلد (10)۔
Ayah 91:10

وَ قَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰىهَاؕ Open ayah 91:10 in the Quran reader

اور یقینا وہ نامراد ہوگیا جس نے اسے مٹی میں دبا دیا۔

(وقد خاب من دسھا):”’ سا“ ”’ س یدس دسا“ (ن) سے مبالغے کے لئے باب تفعیل ہے، معنی ہے مٹی میں دبا دینا، یہ اصل میں ”’ سس“ تھا، دوسرے سین کو الف کردیا، جیسے ”تقضض البازی“ (باز شکار ٹوٹ پڑا) کو ”تقضی البازی“ کہہ دیتے ہیں۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :(ام یدسہ فی التراب) (النحل : 59) ”یا اسے مٹی میں دبا دے۔“
Ayah 91:11

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِطَغْوٰىهَا۪ۤۙ Open ayah 91:11 in the Quran reader

(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کی وجہ سے جھٹلا دیا۔

”کذبت ثمود بطغوھآ :”طغویٰ“ (سرکشی)”طغا یطغو“ (ن) کا مصدر ہے، جیسا کہ ”’ عا یدعو“ کا مصدر ”’ عویٰ“ ہے۔ بطور مثال تاریخ میں سے ایک قوم کا ذکر فرمایا، جس نے سرکشی کی وجہ سے اپنے آپ کو مٹی میں دبا دیا۔ ثمود صالح ؑ کی قوم تھی، ان کے معجزہ طلب کرنے پر انہیں ایک اونٹنی دی گئی اور انہیں کہا گیا کہ ایک دن اس کے پینے کی باری ہوگی اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کی۔ دیکھیے سورة شعراء (155)
Ayah 91:12

اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰىهَا۪ۙ Open ayah 91:12 in the Quran reader

جب اس کا سب سے بڑا بدبخت اٹھا۔

(اذا نبعث اشقھا : جن لوگوں کے مویشی زیادہ تھے ان پر یہ پابندی بہت شاق گزری اور انہوں نے اس اونٹنی کو کاٹ ڈالنے پر اتفاق کرلیا، مگر اس کا کام کا بیڑا ان کے سب سے بڑے بدبخت نے اٹھایا۔ تاریخ اور شعر عرب میں اس کا نام قدار بن سالف بیان کی اگیا ہے۔
Ayah 91:13

فَقَالَ لَهُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَ سُقْیٰهَاؕ Open ayah 91:13 in the Quran reader

تو ان سے اللہ کے رسول نے کہا اللہ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی باری (کا خیال رکھو)۔

(فقال لھم رسول اللہ ناقۃ اللہ وسقیھا :”ناقۃ اللہ“ (اللہ کی اونٹنی) فعل محذوف ”اتقوا“ کی وجہ سے منصوب ہے۔ یہ نسبت اس اونٹنی کے شرف اور خصوصیت کی وجہ سے ہے، (جیسے ”بیت اللہ“ میں ہے) ورنہ سب اونٹنیاں اللہ ہی کی ہیں۔
Ayah 91:14

فَكَذَّبُوْهُ فَعَقَرُوْهَا١۪ۙ۬ فَدَمْدَمَ عَلَیْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْۢبِهِمْ فَسَوّٰىهَا۪ۙ Open ayah 91:14 in the Quran reader

تو انھوں نے اسے جھٹلا دیا، پس اس (اونٹنی) کی کونچیں کاٹ دیں، تو ان کے رب نے انھیں ان کے گناہ کی وجہ سے پیس کر ہلاک کردیا، پھر اس (بستی) کو برابر کردیا۔

(1) فکذبوہ فعقروھا : اگرچہ ایک آدمی نے کونچیں کاٹ کر اسے ہلاک کیا تھا، لیکن چونکہ ساری قوم اس کے ساتھ تھی بلکہ انھی کے کہنے پر اس نے یہ کام کیا تھا، اسلئے ان سب کو مجرم قرار دیا گیا اور فرمایا کہ ”انہوں نے اس کو کونچیں کاٹ دیں۔“ (2) فدمدم علیھم ربھم بذنبھم فسوھا : قاموس میں ہے :”’ مم القوم کدمدمھم و دمدم علیھم طحنھم فاھلکھم“”’ مدم علیھم“ اس نے انہیں پیس کر ہلاک کردیا۔ اونٹنی کو مار ڈالنے کے تین دن بعد ان پر ایک زبردست غیبی چیخ کے ساتھ عذاب آیا اور وہ اس طرح نابود ہوگئے جیسے کبھی وہاں تھے ہی نہیں، صرف صالح ؑ اور الہ ایمان بچے۔ سورة ہود (62 تا 68) ، اعراف (73 تا 79) اور سورة شعراء (141 تا 159) میں یہ واقعہ تفصیل سے گزر چکا ہے۔
Ayah 91:15

وَ لَا یَخَافُ عُقْبٰهَا۠ Open ayah 91:15 in the Quran reader

اور وہ اس (سزا) کے انجام سے نہیں ڈرتا۔

(ولا یخاف عقبھا :”ھا“ ضمیر کا مرجع وہ ”’ مدمۃ“ ہے جو ”فدمدم علیھم ربھم“ کے ضمن میں موجود ہے۔ یعنی دنیا کے بادشاہ کسی کو قتل کرتے ہیں تو ڈرتے ہیں کہ نامعلوم اس کا انجام کیا ہوگا ؟ مقتول کا کوئی وارث بدلا لینے کے لئے نہ اٹھ کھڑا ہو یا ملک میں بغاوت نہ ہوجائے، لیکن اللہ تعالیٰ کو ایسا کوئی خطرہ نہیں۔