69. Surah Al-Haaqqa
الحاقةThe Reality · 52 ayahsاحسن البیان
اَلْحَآقَّةُۙ Open ayah 69:1 in the Quran reader
ثابت ہونے والی (1)
مَا الْحَآقَّةُۚ Open ayah 69:2 in the Quran reader
ثابت ہونے والی کیا ہے ؟ (1)
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُؕ Open ayah 69:3 in the Quran reader
تجھے کیا معلوم کہ وہ ثابت شدہ کیا ہے ؟ (1)
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ Open ayah 69:4 in the Quran reader
اس کھڑکا دینے والی کو ثمود اور عاد نے جھٹلا دیا تھا (1)
فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ Open ayah 69:5 in the Quran reader
(جس کے نتیجے میں) ثمود تو بیحد خوفناک (اور اونچی) آواز سے ہلاک کردیئے گئے (1)
وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍۙ Open ayah 69:6 in the Quran reader
اور عاد بیحد تیز و تند ہوا سے غارت کردیئے گئے (1)
سَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّ ثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍ١ۙ حُسُوْمًا١ۙ فَتَرَى الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰى١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍۚ Open ayah 69:7 in the Quran reader
جسے ان پر سات رات اور آٹھ دن تک (اللہ نے) مثلت رکھا (1) پس تم دیکھتے کہ یہ لوگ زمین پر اس طرح گرگئے جیسے کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں۔
فَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِیَةٍ Open ayah 69:8 in the Quran reader
کیا ان میں سے کوئی بھی تجھے باقی نظر آرہا ہے۔
وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِۚ Open ayah 69:9 in the Quran reader
فرعون اور اس کے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئیں انہوں نے بھی خطائیں کیں۔ (1)
فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً Open ayah 69:10 in the Quran reader
اور اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی (بالآخر اللہ نے (بھی) زبردست گرفت میں لیا۔ (1)
اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ Open ayah 69:11 in the Quran reader
جب پانی میں طغیانی آگئی (1) تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیا (2)
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ Open ayah 69:12 in the Quran reader
تاکہ اسے تمہارے لئے نصیحت اور یادگار بنادیں اور (تاکہ) یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں۔ (1)
فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ Open ayah 69:13 in the Quran reader
پس جبکہ صور میں ایک پھونک پھونکی جائے گی۔ (1)
وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةًۙ Open ayah 69:14 in the Quran reader
اور زمین اور پہاڑ اٹھا لئے جائیں گے اور ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے۔ (1)
فَیَوْمَئِذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ Open ayah 69:15 in the Quran reader
اس دن ہو پڑنے والی (قیامت) ہو پڑے گی۔
وَ انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِیَ یَوْمَئِذٍ وَّاهِیَةٌۙ Open ayah 69:16 in the Quran reader
اور آسمان پھٹ جائے گا اس دن بالکل بودا ہوجائے گا (1)
وَّ الْمَلَكُ عَلٰۤى اَرْجَآئِهَا١ؕ وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَئِذٍ ثَمٰنِیَةٌؕ Open ayah 69:17 in the Quran reader
اس کے کناروں پر فرشتے ہونگے اور تیرے پروردگار کا عرش اس دن آٹھ (فرشتے) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہونگے (1)
یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ Open ayah 69:18 in the Quran reader
اس دن تم سب سامنے پیش کئے جاؤ گے تمہارا کوئی بھید پوشیدہ نہ رہے گا۔ (1)
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ١ۙ فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْۚ Open ayah 69:19 in the Quran reader
سو جس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہنے لگے گا لو میرا نامہ اعمال پڑھو (1)
اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْۚ Open ayah 69:20 in the Quran reader
مجھے تو کامل یقین تھا مجھے اپنا حساب ملنا ہے۔ (1)
فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍۙ Open ayah 69:21 in the Quran reader
پس وہ ایک دل پسند زندگی میں ہوگا۔
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ Open ayah 69:22 in the Quran reader
بلند وبالا جنت میں۔ (1)
قُطُوْفُهَا دَانِیَةٌ Open ayah 69:23 in the Quran reader
جس کے میوے جھکے پڑے ہوں گے (1)
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ Open ayah 69:24 in the Quran reader
(ان سے کہا جائے گا) کہ مزے سے کھاؤ، پیو اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزشتہ زمانے میں کئے (1)
وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْۚ Open ayah 69:25 in the Quran reader
لیکن جسے اس (کے اعمال) کی کتاب اس کے بائیں ہاتھ میں دی جائے گی، وہ تو کہے گا کاش کہ مجھے میری کتاب دی ہی نہ جاتی (1)
وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْۚ Open ayah 69:26 in the Quran reader
اور میں جانتا ہی نہ کہ حساب کیا ہے (1)
یٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَۚ Open ayah 69:27 in the Quran reader
کاش ! کہ موت (میرا) کام ہی تمام کردیتی (1)
مَاۤ اَغْنٰى عَنِّیْ مَالِیَهْۚ Open ayah 69:28 in the Quran reader
میرے مال نے بھی مجھے کچھ نفع نہ دیا۔
هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ Open ayah 69:29 in the Quran reader
میرا غلبہ بھی مجھ سے جاتا (1) رہا۔
خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ Open ayah 69:30 in the Quran reader
(حکم ہوگا) اسے پکڑ لو پھر اسے طوق پہنا دو۔
ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُۙ Open ayah 69:31 in the Quran reader
پھر اسے دوزخ میں ڈال دو (1)
ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُؕ Open ayah 69:32 in the Quran reader
پھر اسے ایسی زنجیروں جس کی پیمائش ستر ہاتھ ہے جکڑ دو۔ (1)
اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِۙ Open ayah 69:33 in the Quran reader
بیشک یہ اللہ عظمت والے پر ایمان نہ رکھتا تھا (1)
وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ Open ayah 69:34 in the Quran reader
اور مسکین کے کھلانے پر رغبت نہ دلاتا تھا (1)
فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌۙ Open ayah 69:35 in the Quran reader
پس آج اس کا نہ کوئی دوست ہے۔
وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍۙ Open ayah 69:36 in the Quran reader
اور نہ سوائے پیپ کے اس کی کوئی غذا ہے۔ (1)
لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِئُوْنَ۠ Open ayah 69:37 in the Quran reader
جسے گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا۔ (1)
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَۙ Open ayah 69:38 in the Quran reader
پس مجھے قسم ہے ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو۔
وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ Open ayah 69:39 in the Quran reader
اور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتے (1)
اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۚۙ Open ayah 69:40 in the Quran reader
کہ بیشک یہ (قرآن) بزرگ رسول کا قول ہے (1)