دعوت کے ادوار و مراحل

Chapter 30 of 155

ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیغمبرانہ زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں جو ایک دوسرے سے مکمل طور پر نمایاں اور ممتاز تھے ۔ وہ دونوں حصے ہیں :

1۔مکی زندگی _____تقریباً تیرہ سال

2۔مدنی زندگی _____ دس سال

پھر ان میں سے ہر حصہ کئی مرحلوں پر مشتمل ہے اور یہ مرحلے بھی اپنی خصوصیات کے اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف اور ممتاز ہیں ۔ اس اندازہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیغمبرانہ زندگی کے دونوں حصوں میں پیش آنے والے مختلف حالات کا گہرائی سے جائزہ لینےکے بعد ہو سکتا ہے ۔

مکی زندگی تین مرحلوں پر مشتمل تھی

1۔پس پردہ عوت کا مرحلہ ... تین برس ... .

2۔اہل مکہ میں کھلم کھلا دعوت و تبلیغ کا مرحلہ ... چوتھے سال نبوت کے آغاز سے دسویں سال کے اواخر تک ٭

3۔مکہ کے باہر اسلام کی دعوت کی مقبولیت اور پھیلاؤ کامرحلہ ... دسویں سال نبوت کے اواخر سے ہجرت مدینہ تک ٭

مدنی زندگی کے مراحل کی تفصیل اپنی جگہ آر ہی ہے ۔