Chapter 10 of 10
وفات
مدینہ میں وقت گذرتارہا…مرورِزمانہ کے ساتھ رفتہ رفتہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ضعیف ہوتے چلے گئے،آخر ۵۸ھمیں ۷۸سال کی عمرمیں اس جہانِ فانی سے کوچ کرتے ہوئے اپنے رب سے جاملے۔
انتقال سے کچھ قبل ان پررقت اورگریہ کی کیفیت طاری ہونے لگی…تب کسی نے اس گریہ کی وجہ دریافت کی،توجواب میں یوں فرمایا: أبْکي لبُعْدِ السّفر… وقِلّۃ الزّاد… یعنی’’میرے رونے کی وجہ یہ ہے کہ آگے راستہ بہت طویل ہے …جبکہ میرے پاس زادِراہ بہت مختصرہے…‘‘۔
اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں ان کے درجات بلندفرمائیں ،اورہمیں وہاں اپنے حبیب ﷺ نیزتمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صحبت ومعیت سے نوازیں ۔