Chapter 4 of 10
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ عہدِنبوی کے بعد
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ۷ھ میں ۲۸سال کی عمرمیں جب اپنے علاقے ’’تہامہ‘‘سے ’’مدینہ‘‘منتقل ہوئے تھے ٗ تب سے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خاص تعلقِ خاطر ٗ ہمہ وقت صحبت ومعیت ٗ علمی استفادہ ٗ اورکسبِ فیض کاسلسلہ جاری وساری رہا…حتیٰ کہ آپؐ کا مبارک دورگذرگیا،آپؐ تادمِ آخران سے انتہائی مسرورومطمئن رہے اوران کے ساتھ بہت زیادہ شفقت وعنایت کامعاملہ فرماتے رہے۔
رسول اللہ ﷺ کامبارک زمانہ گذرجانے کے بعدبھی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے شب وروزکے معمولات وہی رہے ٗ یعنی ہمہ وقت صرف علمِ دین کی خدمت ، اللہ کادین سیکھنا اور سکھانا… اسی کیفیت میں شب وروزکااورماہ وسال کایہ سفرجاری رہا۔