Sunan At-Tirmidhi 887

حج کا بیان

887Sunan At-Tirmidhi

مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کو جمع کرنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ صَلَّى بِجَمْعٍ، فَجَمَعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ بِإِقَامَةٍ ، وَقَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ مِثْلَ هَذَا فِي هَذَا الْمَكَانِ.

عبداللہ بن مالک کہتے ہیں کہ ابن عمر ؓ نے مزدلفہ میں نماز پڑھی اور ایک اقامت سے مغرب اور عشاء کی دونوں نمازیں ایک ساتھ ملا کر پڑھیں اور کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس جگہ پر ایسے ہی کرتے دیکھا ہے ١ ؎۔

Abdullah ibn Maalik said that Sayyidina Ibn Umar (RA) led the salah at Muzdalifah, combining two prayers with one iqamah. He said, “I had seen Allah’s Messenger ﷺ do like this at this place.” [Ahmed5287, Muslim 1288, Abu Dawud 1932, Nisai 3026]

صحيح، صحيح أبي داود (1682 - 1690)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 887
Notes · وضاحت
١ ؎: اس کے برخلاف جابر ؓ کی ایک روایت صحیح مسلم میں ہے کہ آپ نے ایک اذان اور دو تکبیروں سے دونوں نمازیں ادا کیں اور یہی راجح ہے، «واللہ اعلم»۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/ الحج ٦٥ (١٩٢٩) (تحفة الأشراف: ٧٢٨٥) (صحیح) (ہر صلاة کے لیے الگ الگ اقامت کے ذکر کے ساتھ یہ حدیث صحیح ہے/ دیکھئے اگلی روایت)