Sunan At-Tirmidhi 3541

دعاؤں کا بیان

3541Sunan At-Tirmidhi

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: خَلَقَ اللَّهُ مِائَةَ رَحْمَةٍ، فَوَضَعَ رَحْمَةً وَاحِدَةً بَيْنَ خَلْقِهِ يَتَرَاحَمُونَ بِهَا، وَعِنْدَ اللَّهِ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ رَحْمَةً . قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَابِ، عَنْ سَلْمَانَ، وَجُنْدَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُفْيَانَ الْبَجَلِيِّ، وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے سو رحمتیں پیدا کیں اور ایک رحمت اپنی مخلوق کے درمیان دنیا میں رکھی، جس کی بدولت وہ دنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ رحمت و شفقت سے پیش آتے ہیں، جب کہ اللہ کے پاس ننانوے ( ٩٩) رحمتیں ہیں ١ ؎۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger said, “Allah has created a hundred mercies of which He placed among His creatures only one mercy. They show mercy to each other through that. And Allah has ninety-nine mercies.”

صحيح، ابن ماجة (4293 و 4294)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3541
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں سلمان اور جندب بن عبداللہ بن سفیان بجلی ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: اس ( ٩٩) رحمت کا مظاہرہ اللہ تعالیٰ بندوں کے ساتھ قیامت کے دن کرے گا، اس سے بندوں کے ساتھ اللہ کی رحمت کا اندازہ لگا سکتے ہیں، لیکن یہ رحمت بھی مشروط ہے شرک نہ ہونے اور توبہ استغفار کے ساتھ، ویسے بغیر توبہ کے بھی اللہ اپنی رحمت کا مظاہرہ کرسکتا ہے، «ویغفر ما دون ذلک لمن یشاء» مگر مشرک کے ساتھ بغیر توبہ کے رحمت کا کوئی معاملہ نہیں «إن لایغفر أن یشرک بہ»۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الرقاق ١٩ (٦٤٦٩)، صحیح مسلم/التوبة ٤ (٢٧٥٢)، سنن ابن ماجہ/الزہد ٣٥ (٤٢٩٣) (تحفة الأشراف: ١٤٠٧٧)، مسند احمد (٢/٤٣٣، ٥١٤) (صحیح)