Sunan At-Tirmidhi 3538

دعاؤں کا بیان

3538Sunan At-Tirmidhi

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَلَّهُ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ أَحَدِكُمْ مِنْ أَحَدِكُمْ بِضَالَّتِهِ إِذَا وَجَدَهَا . قَالَ: وَفِي الْبَابِ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَالنُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، وَأَنَسٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الزِّنَادِ، وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مَكْحُولٍ، بِإِسْنَادٍ لَهُ عَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَ هَذَا.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے اس سے کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا کہ کوئی شخص اپنی کھوئی ہوئی چیز (خاص طور سے گمشدہ سواری کی اونٹنی پا کر خوش ہوتا ہے) ۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger said, “Allah is pleased with the repentance of one of you more than one of you is when he finds his lost camel.” [Ahmed 10503, Muslim 2675, Ibn e Majah 4247] --------------------------------------------------------------------------------

صحيح، ابن ماجة (4247)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3538
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے، یعنی ابوالزناد کی روایت سے، ٢- یہ حدیث مکحول سے بھی ان کی اپنی سند سے آئی ہے، انہوں نے ابوذر کے واسطہ سے نبی اکرم ﷺ سے اسی طرح کی حدیث روایت کی ہے، ٣- اس باب میں ابن مسعود، نعمان بن بشیر اور انس ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ بندوں کے ساتھ اللہ کے کمال رحمت کی دلیل ہے، اسی کمال رحمت کے سبب اللہ بندوں کی گمراہی، یا نافرمانی کی روش سے ازحد ناخوش ہوتا ہے، اور توبہ کرلینے پر ازحد خوش ہوتا ہے کہ اب بندہ میری رحمت کا مستحق ہوگیا۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/التوبة ١ (٢٦٧٥/٢) (تحفة الأشراف: ١٣٨٨٠)، و مسند احمد (٢/٣١٦، ٥٠٠) (صحیح)