سورت نجم کی تفسیر
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي ذَرٍّ: لَوْ أَدْرَكْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَسَأَلْتُهُ، فَقَال: عَمَّا كُنْتَ تَسْأَلُهُ ؟ قُلْتُ: كُنْتُ أَسْأَلُهُ، هَلْ رَأَى مُحَمَّدٌ رَبَّهُ ؟ فَقَالَ: قَدْ سَأَلْتُهُ، فَقَالَ: نُورٌ أَنَّى أَرَاهُ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.
عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے ابوذر ؓ سے کہا: اگر میں نے نبی اکرم ﷺ کو پایا ہوتا تو آپ سے پوچھتا، انہوں نے کہا: تم آپ ﷺ سے کیا پوچھتے؟ میں نے کہا: میں یہ پوچھتا کہ کیا آپ (محمد ﷺ ) نے اپنے رب کو دیکھا ہے؟ ابوذر ؓ نے کہا: میں نے آپ سے یہ بات پوچھی تھی، آپ نے فرمایا: وہ نور ہے میں اسے کیسے دیکھ سکتا ہوں ۔
Abdullah ibn Shaqiq narrated: I said to Abu Dharr, "If I had met the Prophet ﷺ then I would have asked him (a question)." He asked, "About what would you have asked?" I said that I would have asked him if he had seen his Lord. Abu Dharr (RA) said, "I had asked him and he said that He is Light, how could he see Him." [Ahmed 21450]