سورت نجم کی تفسیر
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ، قَالَ: سَأَلْتُ زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ، عَنْ قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى سورة النجم آية 9 فَقَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ مَسْعُودٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى جِبْرِيلَ وَلَهُ سِتُّ مِائَةِ جَنَاحٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ.
شیبانی کہتے ہیں کہ میں نے زر بن حبیش سے آیت: «فكان قاب قوسين أو أدنی» دو کمانوں کے برابر یا اس سے بھی کچھ کم فرق رہ گیا (النجم: ٩) ، کی تفسیر پوچھی تو انہوں نے کہا: مجھے ابن مسعود ؓ نے خبر دی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جبرائیل کو دیکھا اور ان کے چھ سو پر تھے۔
Shaybani narrated: I asked Zirr ibn Habaysh about the words of Allah, the Majestic, the Glorious: "Till he was within two bows length or even nearer." (53: 9) He said that Ibn Masud (RA) had informed him that the Prophet ﷺ saw Jibril and he had six hundred wings. [Bukhari 4656, Muslim 174]