Sunan At-Tirmidhi 3267

قرآن کی تفسیر کا بیان

3267Sunan At-Tirmidhi

سورہ حجرات کی تفسیر

حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ فِي قَوْلِهِ: إِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِنْ وَرَاءِ الْحُجُرَاتِ أَكْثَرُهُمْ لا يَعْقِلُونَ سورة الحجرات آية 4، قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ حَمْدِي زَيْنٌ وَإِنَّ ذَمِّي شَيْنٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَاكَ اللَّهُ تَعَالَى ، قَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.

براء بن عازب ؓ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان «إن الذين ينادونک من وراء الحجرات أكثرهم لا يعقلون» اے نبی! جو لوگ آپ کو حجروں کے باہر سے آواز دے کر پکارتے ہیں، ان کی اکثریت بےعقلوں کی ہے (الحجرات: ٤) ، کی تفسیر میں کہتے ہیں: ایک شخص نے (آپ کے دروازے پر) کھڑے ہو کر (پکار کر) کہا: اللہ کے رسول! میری تعریف میری عزت ہے اور میری مذمت ذلت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ صفت تو اللہ کی ہے (یہ اللہ ہی کی شان ہے) ۔

Sayyidina Bara ibn Aazib reported about Allahs words:"Surely those who callout to you (O Prophet) from behind the private apartments, most of them have no sense." (49: 4) (The backgraound is that) a man stood and called, O Messenger of Allah! ﷺ My praise is honourable and my blame is digrace." The Prophet ﷺ said, "That is Allah, the Mighty, the Glorious."

صحيحصحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3267
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن غریب ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف (أخرجہ النسائي في الکبری) (صحیح)