Sunan At-Tirmidhi 3261

قرآن کی تفسیر کا بیان

3261Sunan At-Tirmidhi

سورت محمد ﷺ کی تفسیر

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ نَجِيحٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ ذَكَرَ اللَّهُ إِنْ تَوَلَّيْنَا اسْتُبْدِلُوا بِنَا ثُمَّ لَمْ يَكُونُوا أَمْثَالَنَا ؟ قَالَ: وَكَانَ سَلْمَانُ بِجَنْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخِذَ سَلْمَانَ، وَقَالَ: هَذَا وَأَصْحَابُهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ كَانَ الْإِيمَانُ مَنُوطًا بِالثُّرَيَّا لَتَنَاوَلَهُ رِجَالٌ مِنْ فَارِسَ . قَالَ أَبُو عِيسَى: وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ نَجِيحٍ هُوَ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ. وَقَدْ رَوَى عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ الْكَثِيرَ، وَحَدَّثَنَا عَلِيٌّ بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ جَعْفَرِ بْنِ نَجِيحٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ الْعَلَاءِ، نَحْوَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: مُعَلَّقٌ بِالثُّرَيَّا.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ صحابہ میں سے کچھ لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! یہ کون لوگ ہیں جن کا ذکر اللہ نے کیا ہے کہ اگر ہم پلٹ جائیں گے تو وہ ہماری جگہ لے آئے جائیں گے، اور وہ ہم جیسے نہ ہوں گے، سلمان ؓ رسول اللہ ﷺ کے پہلو میں بیٹھے ہوئے تھے، رسول اللہ ﷺ نے سلمان ؓ کی ران پر ہاتھ رکھا اور فرمایا: یہ اور ان کے اصحاب، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر ایمان ثریا ١ ؎ کے ساتھ بھی معلق ہوگا تو بھی فارس کے کچھ لوگ اسے پالیں گے۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that some of the sahabah (RA) said, "O Messenger of Allah, who are they about whom Allah says that if we turn away, they will replace us whereafter they will not be the, likes of us?" He (the narrator) said that Salman was sitting by the side of the Prophet ﷺ and he struck him on his thigh and said, "He his friends. By Him in Whose Hand is my soul, if faith was placed on Pleiades, the people of Persia would fetch it." [Ahmed 9410, Muslim 2546] --------------------------------------------------------------------------------

صحيح، الصحيحة (1017 / الطبعة الثانية) صحيح، الصحيحة (1017 / الطبعة الثانية)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3261 علی بن حجر نے ہمیں یہ حدیث بطریق: «إسمعيل بن جعفر عن عبد اللہ بن جعفر» روایت کی ہے، نیز: ہم سے بشر بن معاذ نے یہ حدیث بطریق «عبد اللہ بن جعفر عن العلاء» بھی روایت کی ہے مگر اس طریق میں «معلق بالثريا» کے الفاظ ہیں۔ صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3261
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ عبداللہ بن جعفر بن نجیح: علی بن المدینی کے والد ہیں، ٢- علی بن حجر نے عبداللہ بن جعفر سے بہت سے احادیث روایت کی ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: ثریا سات ستارے ہیں جو سب ستاروں سے زیادہ بلندی پر ہیں، اور آپ ﷺ کے ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ اگر ایمان ( یا دین، یا علم جیسا کہ دیگر روایات میں ہے اور سب کا حاصل مطلب ایک ہی ہے ) ثریا پر بھی چلا جائے تو بھی سلمان فارسی ؓ کو قوم کے کچھ لوگ وہاں بھی جا کر حاصل کرلیں گے، اور یہ پیشین گوئی اس طرح ہوگئی کہ اہل فارس میں سیکڑوں علماء اسلام پیدا ہوئے، اور بقول امام احمد بن حنبل: اگر اس سے محدثین نہیں مراد ہوں تو میں نہیں سمجھتا کہ تب پھر کون مراد ہوں گے، «رحمہم اللہ جمیعا»۔
Takhrij · تخریج
انظر ماقبلہ (صحیح) انظر ماقبلہ (صحیح)