Sunan At-Tirmidhi 3223

قرآن کی تفسیر کا بیان

3223Sunan At-Tirmidhi

تفسیر سورت سبا

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا قَضَى اللَّهُ فِي السَّمَاءِ أَمْرًا ضَرَبَتِ الْمَلَائِكَةُ بِأَجْنِحَتِهَا خُضْعَانًا لِقَوْلِهِ، كَأَنَّهَا سِلْسِلَةٌ عَلَى صَفْوَانٍ، فَإِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوبِهِمْ، قَالُوا: مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ ؟ قَالُوا: الْحَقَّ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ، قَالَ: وَالشَّيَاطِينُ بَعْضُهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب اللہ آسمان پر کسی معاملے کا حکم و فیصلہ صادر فرماتا ہے تو فرشتے عجز و انکساری کے ساتھ (حکم برداری کے جذبہ سے) اپنے پر ہلاتے ہیں۔ ان کے پر ہلانے سے پھڑپھڑانے کی ایسی آواز پیدا ہوتی ہے تو ان زنجیر پتھر پر گھسٹ رہی ہے، پھر جب ان کے دلوں کی گھبراہٹ جاتی رہتی ہے تو وہ ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں: تمہارے رب نے کیا فرمایا ہے؟ وہ جواب دیتے ہیں: حق بات کہی ہے۔ وہی بلند و بالا ہے ، آپ نے فرمایا: شیاطین (زمین سے آسمان تک) یکے بعد دیگرے (اللہ کے احکام اور فیصلوں کو اچک کر اپنے چیلوں تک پہنچانے کے لیے تاک و انتظار میں) لگے رہتے ہیں ۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that the Prophet ﷺ said, “When Allah decrees a command in the heaven, the angels flutter their wings in fear. This makes a sound like an iron chain being struck on stone. When that fear goes out of their hearts, they ask each other what their Lord had said. Their reply is that He spoke the truth and He is Exalted, Mighty. As for the devils, some of them (stand) above some other (that they might hear the command of Allah).” [Bukhari 4800, Abu Dawud 3989, Ibn e Majah 194]

صحيح، ابن ماجة (194)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3223
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ ارشاد باری تعالیٰ «ولا تنفع الشفاعة عنده إلا لمن أذن له حتی إذا فزع عن قلوبهم قالوا ماذا قال ربکم قالوا الحق وهو العلي الكبير» (سبأ: 23 ) کی طرف اشارہ ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/تفسیر سورة الحجر ١ (٤٧٠١)، والتوحید ٣٢ (٧٤٨١)، سنن ابی داود/ الحروف ٢١ (٣٩٨٩)، سنن ابن ماجہ/المقدمة ١٣ (١٩٤) (تحفة الأشراف: ١٤٢٤٩) (صحیح)