سورہ احزاب کی تفسیر
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ فَلَمَّا قَضَى زَيْدٌ مِنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنَاكَهَا سورة الأحزاب آية 37 قَالَ: فَكَانَتْ تَفْخَرُ عَلَى أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَقُولُ: زَوَّجَكُنَّ أَهْلُكُنَّ، وَزَوَّجَنِي اللَّهُ مِنْ فَوْقِ سَبْعِ سَمَاوَاتٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
انس ؓ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت «فلما قضی زيد منها وطرا زوجناکها» زید نے جب ان سے اپنی حاجت پوری کرلی (انہیں طلاق دے دی) تو ہم نے تمہاری شادی اس سے کردی (الاحزاب: ٣٧) ، زینب بنت جحش ؓ کے بارے میں اتری ہے۔ انس کہتے ہیں: چناچہ اسی بناء پر وہ نبی اکرم ﷺ کی دوسری بیویوں پر یہ کہہ کر فخر کرتی تھیں کہ تمہاری شادیاں رسول اللہ ﷺ سے تمہارے گھر والوں (رشتہ داروں) نے کی ہیں، اور میری شادی تو اللہ نے آپ سے ساتویں آسمان پر کردی ہے۔
Sayyidina Anas reported about this verse: "But you did hide in your heart." (33 : 37) It was about Zaynab bint Jahsh.”O Zayd came (to the Prophet) and complained (about her) having resolved to divorce her. The Prophet ﷺ advised him to: "Retain you your wife, and fear Allah." (33 : 37) [Ahmed 12513, Bukhari 4787]