Sunan At-Tirmidhi 1058

جنازوں کا بیان

1058Sunan At-Tirmidhi

میت کو اچھے الفاظ میں یاد کرنا

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: مُرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَنَازَةٍ، فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا خَيْرًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَجَبَتْ ، ثُمَّ قَالَ: أَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ . قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ عُمَرَ، وَكَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، لوگوں نے اس کی تعریف کی ١ ؎ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: (جنت) واجب ہوگئی پھر فرمایا: تم لوگ زمین پر اللہ کے گواہ ہو ١ ؎۔

Sayyidina Anas ibn Maalik (RA) reported that a funeral passed by Allah’s Messenger and the sahabah spoke well of him. So, he said, “(Paradise) has become due (to him).” He added, “You are Allah’s witnesses on earth.” [Ahmed12937, Bukhari 2642, Muslim 949, Nisai 1928, Ibn e Majah 1491] --------------------------------------------------------------------------------

صحيح، ابن ماجة (1491)
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- انس کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں عمر، کعب بن عجرہ اور ابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: حاکم کی ایک روایت میں ہے کہ ان لوگوں نے کہا: یہ فلاں کا جنازہ ہے جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا تھا اور اللہ کی اطاعت کرتا تھا اور اس میں کوشاں رہتا تھا۔ ٢ ؎: یہ خطاب صحابہ کرام ؓ اور ان کے طریقے پر چلنے والوں سے ہے، ابن القیم نے بیان کیا ہے کہ یہ صحابہ کے ساتھ خاص ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف: ٨١٢) (صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح البخاری/الجنائز ٨٥ (١٣٦٧) والشہادات ٦ (٢٦٤٢) صحیح مسلم/الجنائز ٢٠ (٩٤٩) سنن النسائی/الجنائز ٥٠ (١٩٣٤) سنن ابن ماجہ/الجنائز ٢٠ (١٤٩١) مسند احمد (٣/١٧٩، ١٨٦، ١٩٧، ٢٤٥، ٢٨١) من غیر ہذا الوجہ۔