Sunan An Nasai 63

پاکی کا بیان

63Sunan An Nasai

کتے کے جھوٹے کا حکم

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا شَرِبَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ.

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب کتا تم میں سے کسی کے برتن سے پی لے، تو وہ اسے سات مرتبہ دھوئے ١ ؎۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: “If a dog drinks from the vessel of one of you, let him wash it seven times.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 63
Notes · وضاحت
١ ؎: صحیح روایتوں سے سات بار ہی دھونا ثابت ہے، تین بار دھونے کی روایت صحیح نہیں ہے، بعض لوگوں نے اسے بھی دیگر نجاستوں پر قیاس کیا ہے، اور کہا ہے کہ کتے کی نجاست بھی تین بار دھونے سے پاک ہوجائے گی لیکن اس قیاس سے نص کی یا ضعیف حدیث سے صحیح حدیث کی مخالفت ہے، جو درست نہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوضوء ٣٣ (١٧٢)، صحیح مسلم/الطہارة ٢٧ (٢٧٩)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/فیہ ٦٨ (٩١)، سنن ابن ماجہ/فیہ ٣١ (٣٦٤)، موطا امام مالک/فیہ ٦ (٣٥)، (تحفة الأشراف: ١٣٧٩٩)، مسند احمد ٢/٢٤٥، ٢٦٥، ٢٧١، ٣١٤، ٣٦٠، ٣٩٨، ٤٢٤، ٤٢٧، ٤٦٠، ٤٨٠، ٤٨٢، ٥٠٨، ویأتي عند المؤلف بأرقام: ٣٣، ٣٣٩، ٣٤٠ (صحیح )