کثرت کے ساتھ مسواک کرنے کی ہدایت
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ وَعِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ الْحَبْحَابِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ أَكْثَرْتُ عَلَيْكُمْ فِي السِّوَاكِ.
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں نے مسواک کے سلسلے میں تم لوگوں سے بارہا کہا ہے ١ ؎۔
It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘I have indeed urged you with regard to the Siwak.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 6
Notes · وضاحت
١ ؎: أکثرت بصیغہ مجہول بھی منقول ہے یعنی مجھے بارہا یہ حکم دیا گیا کہ میں تمہیں باربار مسواک کرنے کی تاکید کروں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجمعة ٨ (٨٨٨) (تحفة الأشراف: ٩١٤)، مسند احمد (٣/١٤٣، ٢٤٩)، سنن الدارمی/الطہارة ١٨ (٧٠٩) (صحیح )