Sunan An Nasai 4076

جنگ کے متعلق احادیث مبارکہ

4076Sunan An Nasai

رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (نعوذ باللہ) برا کہنے والے کی سزا

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ تَوْبَةَ الْعَنبَرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُدَامَةَ بْنِ عَنَزَةَ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ، قَالَ: أَغْلَظَ رَجُلٌ لِأَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، فَقُلْتُ: أَقْتُلُهُ. فَانْتَهَرَنِي، وَقَالَ: لَيْسَ هَذَا لِأَحَدٍ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

ابوبرزہ اسلمی ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ابوبکر صدیق ؓ سے سخت کلامی کی تو میں نے کہا کہ کیا میں اسے قتل کر دوں؟ تو آپ نے مجھے جھڑکا اور کہا: یہ مقام رسول اللہ ﷺ کے بعد کسی کا نہیں ہے ١ ؎۔

It was narrated that Abu Barzah Al-Aslami said: "A man spoke harshly to Abu Bakr As-Siddiq, and I said: Shall I kill him? He told me off, and said: That is not for anyone after the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4071
Notes · وضاحت
١ ؎: صرف نبی اکرم ﷺ کو گالی دینے اور سب و شتم پر کسی کو قتل کیا جائے گا، آپ کے سوا کسی کا یہ مرتبہ و مقام نہیں کہ اس کو سب و شتم کرنے والے کو قتل کی سزا دی جائے، ہاں تعزیر کی جاسکتی ہے، جو معاملہ کی نوعیت اور قاضی (جج) کی رائے پر منحصر ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الحدود ٢ (٤٣٦٣)، (تحفة الأشراف: ٦٦٢١)، مسند احمد (١/٩، ١٠)، ویأتي فیما یلي: ٤٠٧٧- ٤٠٨٢ (صحیح )