Sunan An Nasai 4031

جنگ کے متعلق احادیث مبارکہ

4031Sunan An Nasai

اس آیت کریمہ کی تفسیر وہ آیت ہے|"انما جزاء الذین یحاربون اللہ۔ الآیہ یعنی ان لوگوں کی سزا جو کہ اللہ اور رسول سے لڑتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں فساد برپا کریں وہ (سزا) یہ ہے کہ وہ لوگ قتل کیے جائیں یا ان کو سولی دے دی جائے یا ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ ڈالیں جائیں یا وہ لوگ ملک بدر کردیئے جائیں اور یہ آیت کریمہ کن لوگوں سے متعلق نازل ہوئی ہے یہ ان کا بیان ہے

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيَةُ نَفَرٍ مِنْ عُكْلٍ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ إِلَى قَوْلِهِ لَمْ يَحْسِمْهُمْ، وَقَالَ: قَتَلُوا الرَّاعِيَ.

انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس قبیلہ عکل کے آٹھ آدمی آئے، پھر انہوں نے اسی طرح لم يحسمهم ان کے زخموں کو داغا نہیں تک بیان کیا اور فقتلوا راعيها کے بجائے قتلوا الراعي کہا۔

It was narrated that Anas said: "Eighty men from Ukl came to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم)" and he (the narrator) mentioned a similar report up to the words: "And he did not have (their wounds) cauterized." And he said: "They killed the herdsman.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4026
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤٠٢٩ (صحیح )