Sunan An Nasai 4025

جنگ کے متعلق احادیث مبارکہ

4025Sunan An Nasai

جو شخص مسلمانوں کی جماعت سے علیحدہ ہوجائے اس کو قتل کرنا

أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الصُّوفِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَرْدَانِبَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْعَرْفَجَةَ بْنِ شُرَيْحٍ الْأَشْجَعِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ، يَخْطُبُ النَّاسَ، فَقَالَ: إِنَّهُ سَيَكُونُ بَعْدِي هَنَاتٌ وَهَنَاتٌ، فَمَنْ رَأَيْتُمُوهُ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ، أَوْ يُرِيدُ يُفَرِّقُ أَمْرَ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَائِنًا مَنْ كَانَ فَاقْتُلُوهُ، فَإِنَّ يَدَ اللَّهِ عَلَى الْجَمَاعَةِ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ يَرْكُضُ.

عرفجہ بن شریح اشجعی ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو منبر پر لوگوں کو خطبہ دیتے دیکھا، آپ نے فرمایا: میرے بعد فتنہ و فساد ہوگا، تو تم جسے دیکھو کہ وہ جماعت سے الگ ہوگیا ہے یا امت محمدیہ میں افتراق و اختلاف ڈالنا چاہتا ہے، تو خواہ وہ کوئی بھی ہو اسے قتل کر دو، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا ہاتھ جماعت پر ہے اور جو جماعت سے الگ ہوا اس کے ساتھ شیطان دوڑتا ہے ۔

It was narrated that Arfajah bin Shuraih Al-AshjaI said: "I saw the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) on the Minbar addressing the people. He said: After me there will be many calamities and much evil behavior. Whoever you see splitting away from the Jamaah or trying to create division among the Ummah of Muhammad (صلی اللہ علیہ وسلم), then kill him, for the Hand of Allah is with the Jamaah, and the Shaitan is with the one who splits away from the Ummah, running with him.

صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4020
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الإمارة ١٤ (١٨٥٢)، سنن ابی داود/السنة ٣٠ (٤٧٦٢)، مسند احمد (٤/٢٦١، ٣٤١، ٥/٢٣)، ویأتي فیما یلي: ٤٠٢٦، ٤٠٢٧ (صحیح )