Sunan An Nasai 3829

قسموں اور نذروں سے متعلق احادیث مبارکہ

3829Sunan An Nasai

جو شخص دل سے قسم نہ کھائے بلکہ زبان سے کہے تو اس کا کیا کفارہ ہے؟

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، وَعَاصِمٌ، وَجَامِعٌ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ، قَالَ: كُنَّا نَبِيعُ بِالْبَقِيعِ، فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكُنَّا نُسَمَّى السَّمَاسِرَةَ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ، فَسَمَّانَا بِاسْمٍ هُوَ خَيْرٌ مِنِ اسْمِنَا، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ هَذَا الْبَيْعَ يَحْضُرُهُ الْحَلِفُ، وَالْكَذِبُ، فَشُوبُوهُ بِالصَّدَقَةِ.

قیس بن ابی غرزہ غفاری ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ بقیع میں خریدو فروخت کرتے تھے، تو رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس آئے، ہم لوگوں کو سماسرہ (دلال) کہا جاتا تھا، تو آپ نے فرمایا: اے تاجروں کی جماعت! آپ نے ہمیں ایک ایسا نام دیا جو ہمارے نام سے بہتر تھا، پھر فرمایا: خریدو فروخت میں (بغیر قصد و ارادے کے) قسم اور جھوٹ کی باتیں شامل ہوجاتی ہیں تو اس میں صدقہ ملا لیا کرو ۔

It was narrated that Qais bin Abi Gharazah said: "We used to sell in Al-Baqi, and the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) came to us. We used to be called Samasir (brokers) but he said: O merchants! And called us by a name that was better than our name. Then he said: This selling involves (false) oaths and lies, so mix some charity with it.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3798
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )