اگر کسی نے قسم کھائی کہ میں سالن نہیں کھاؤں گا اور سرکہ کے ساتھ روٹی کھالی تو اس کے حکم کے بیان میں
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتَهُ، فَإِذَا فِلَقٌ وَخَلٌّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلْ فَنِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ.
جابر ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ آپ کے گھر میں گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ روٹی کا ایک ٹکڑا اور سرکہ ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کھاؤ، سرکہ کیا ہی بہترین سالن ہے ١ ؎۔
It was narrated that Jabir said: "I entered the house of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) with him and there was some bread and vinegar. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Eat; what a good condiment is vinegar.