Sunan An Nasai 3823

قسموں اور نذروں سے متعلق احادیث مبارکہ

3823Sunan An Nasai

انسان جس شے کا مالک نہیں تو اس کی قسم کھانا

أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَخْنَسِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا نَذْرَ وَلَا يَمِينَ فِيمَا لَا تَمْلِكُ، وَلَا فِي مَعْصِيَةٍ، وَلَا قَطِيعَةِ رَحِمٍ.

عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس چیز میں کوئی نذر، اور کوئی قسم نہیں ہوتی، جس کے تم مالک نہیں ہو اور نہ ہی معصیت اور قطع رحمی میں قسم ہے ١ ؎۔

Amr bin Shuaib narrated from his father, from his grandfather, that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "There is no vow and no oath concerning that which one does not possess, nor to commit sin, nor to sever the ties of kinship.

حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3792
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ انسان جس چیز کا مالک نہیں اس میں نذر اور قسم نہیں، لیکن دیگر احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نذر اور قسم تو ہوجاتی ہے لیکن ان کو پورا نہیں کیا جائے گا اور (قسم کا) کفارہ ادا کیا جائے گا۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الأیمان ١٥ (٣٢٧٤ مطولا)، مسند احمد (٢/١١٢) (حسن صحیح )