Sunan An Nasai 3816

قسموں اور نذروں سے متعلق احادیث مبارکہ

3816Sunan An Nasai

قسم ٹوٹنے کے بعد کفارہ دینا

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو مَوْلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيّ يُحَدِّثُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ.

عدی بن حاتم ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو کسی بات کی قسم کھائے پھر اس کے علاوہ کو اس سے بہتر پائے تو وہی کرے جو بہتر ہے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے ١ ؎۔

It was narrated that Adiyy bin Hatim said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Whoever swears an oath, then sees something better than it, let him do that which is better and offer expiation for his oath.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3785
Notes · وضاحت
١ ؎: عبدالرحمٰن بن سمرہ ؓ کی پچھلی حدیث میں قسم توڑنے سے پہلے ہی کفارہ ادا کرنے کا ذکر ہے، اور عدی بن حاتم طائی ؓ کی اس حدیث میں قسم توڑنے کے بعد کفارہ ادا کرنے کی بات ہے، امام نسائی اور امام بخاری نے ان دونوں حدیثوں سے اس بات پر استدلال کیا ہے کہ چاہے تو کفارہ پہلے ادا کر دے، یا چاہے تو بعد میں ادا کرے دونوں صورتیں جائز ہیں، بعض علماء قسم توڑنے کے بعد ہی کفارہ ادا کرنے کے قائل ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ذکر میں تقدیم تاخیر اتفاقیہ ہے، یا رواۃ کی طرف سے ہے کیونکہ خود عبدالرحمٰن بن سمرہ کی حدیث (رقم: ٢٨٢٠ ، ٢٨٢٢ ) میں کفارہ کا تذکرہ بعد میں ہے، یعنی قسم کا ٹوٹنا پہلے ہونا چاہیئے، مگر یہ نص شریعت کے مقابلے میں قیاس ہے اور بس۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٩٨٧١)، مسند احمد (٤/٢٥٦، ٣٧٨)، سنن الدارمی/النذور والأیمان ٩ (٢٣٩٠) (صحیح )