نعمان بن بشیر کی حدیث میں راویوں کے اختلاف کا بیان
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ بَشِيرًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ نَحَلْتُ النُّعْمَانَ نِحْلَةً، قَالَ: أَعْطَيْتَ لِإِخْوَتِهِ، قَالَ: لَا، قَالَ: فَارْدُدْهُ.
عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ بشیر ؓ نے نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کر کہا: اللہ کے نبی! میں نے (اپنے بیٹے) نعمان کو ایک عطیہ دیا ہے۔ آپ نے فرمایا: اس کے بھائیوں کو بھی دیا ہے؟ ، انہوں نے کہا: نہیں، آپ نے فرمایا: جو دیا ہے اسے واپس لے لو ۔
It was narrated from Hisham bin Urwah, from his father, that Bashir came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and said: "O Prophet of Allah, I have given An-Numan a present." He said: "Have you given something to his brothers?" He said: "No." He said: "Then take it back.