Sunan An Nasai 3585

طلاق سے متعلقہ احادیث

3585Sunan An Nasai

طلاق سے رجوع کے بارے میں

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ يُونُسَ بْنَ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، قَالَ: طَلَّقْتُ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرُ فَذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مُرْهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا، فَإِذَا طَهُرَتْ يَعْنِي فَإِنْ شَاءَ فَلْيُطَلِّقْهَا، قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: فَاحْتَسَبْتَ مِنْهَا، فَقَالَ: مَا يَمْنَعُهَا أَرَأَيْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ.

عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میری بیوی حالت حیض میں تھی اسی دوران میں نے اسے طلاق دے دی، عمر ؓ نے جا کر نبی اکرم ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اسے حکم دو کہ وہ رجوع کرلے، پھر جب وہ حالت طہر میں آجائے تو اسے اختیار ہے، چاہے تو اسے طلاق دیدے ۔ یونس کہتے ہیں: میں نے ابن عمر ؓ سے پوچھا: کیا آپ نے (پہلی طلاق) کو شمار و حساب میں رکھا ہے تو انہوں نے کہا: نہ رکھنے کی کوئی وجہ؟ تمہیں بتاؤ اگر کوئی عاجز ہوجائے یا حماقت کر بیٹھے (تو کیا شمار نہ ہوگی؟ ) ۔

Ibn Umar said: "I divorced my wife when she was menstruating. Umar (RA) went to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and told him about that. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Tell him to take her back, then when she becomes pure, if he wants to, let him divorce her." I said to Ibn Umar: "Did that count as one divorce?" He said: "Why not? What do you think if some becomes helpless and behaves foolishly.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3555
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٣٤٢٨ (صحیح )