لعان کرنے والوں کے درمیان علیحدگی
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَاللَّفْظُ لَهُ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْعَزْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: لَمْ يُفَرِّقْ الْمُصْعَبُ بَيْنَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ، قَالَ سَعِيدٌ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِابْنِ عُمَرَ، فَقَالَ: فَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَخَوَيْ بَنِي الْعَجْلَانِ.
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ مصعب نے دو لعان کرنے والوں کے درمیان تفریق نہیں کی (لعان کے بعد انہیں ایک ساتھ رہنے دیا) ۔ سعید بن جبیر کہتے ہیں: میں نے ابن عمر ؓ سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے بنی عجلان کے دونوں لعان کرنے والے مرد اور عورت کے مابین تفریق کردی تھی۔
It was narrated that Saeed bin Jubair said: "Al-Musab did not separate the two who engaged in Lian." Saeed said: "I mentioned that to Ibn Umar and he said: The Messenger of Allah ﷺ separated the couple from Banu Ajlan.