Sunan An Nasai 3181

جہاد سے متعلقہ احادیث

3181Sunan An Nasai

ترکی اور حبشی لوگوں کے ساتھ جہاد سے متعلق۔

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُقَاتِلَ الْمُسْلِمُونَ التُّرْكَ قَوْمًا وُجُوهُهُمْ كَالْمَجَانِّ الْمُطْرَقَةِ يَلْبَسُونَ الشَّعَرَ، وَيَمْشُونَ فِي الشَّعَرِ.

ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک مسلمان ترکوں سے نہ لڑیں گے جن کے چہرے تہہ بتہہ ڈھالوں کی طرح گول مٹول ہوں گے، بالوں کے لباس پہنیں گے ١ ؎ اور بالوں میں چلیں گے ٢ ؎۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The Hour will not begin until the Muslims fight the Turks, a people with faces like hammered shields who wear clothes made of hair and shoes made of hair.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3177
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی ان کے لباس بالوں سے بنے ہوئے ہوں گے یا ان کے لباس ایسے گھنے اور لمبے ہوں گے کہ لباس کی طرح لٹک رہے ہوں گے۔ ٢ ؎: یعنی ان کی جوتیوں پر بال ہوں گے یا ان کی جوتیاں بالوں سے تیار کی گئی ہوں گی۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الفتن ١٨ (٢٩١٢)، سنن ابی داود/الملاحم ٩ (٤٣٠٣)، (تحفة الأشراف: ١٢٧٦٦)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجہاد ٩٥ (٢٩٢٨)، ٩٦ (٢٩٢٩)، والمناقب ٢٥ (٣٥٩٠)، سنن ابن ماجہ/الفتن ٣٦ (٤٠٩٦)، مسند احمد (٢/٢٣٩، ٢٧١، ٣٠٠، ٣١٩، ٣٣٨، ٤٧٥، ٤٩٣، ٥٣٠) (صحیح )