Sunan An Nasai 3109

جہاد سے متعلقہ احادیث

3109Sunan An Nasai

جان و مال سے جہاد کرنے والے کے بارے میں احادیث

أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ الزُّبَيْدِيِّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ النَّاسِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ: مَنْ جَاهَدَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِقَالَ: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ: ثُمَّ مُؤْمِنٌ فِي شِعْبٍ مِنَ الشِّعَابِ يَتَّقِي اللَّهَ، وَيَدَعُ النَّاسَ مِنْ شَرِّهِ.

ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا، اور کہا: اللہ کے رسول! لوگوں میں افضل کون ہے؟ آپ نے فرمایا: افضل وہ ہے جو اللہ کے راستے میں جان و مال سے جہاد کرے ، اس نے کہا: اللہ کے رسول! پھر کون؟ آپ نے فرمایا: پھر وہ مومن جو پہاڑوں کی کسی گھاٹی میں رہتا ہو، اللہ سے ڈرتا ہو، اور لوگوں کو (ان سے دور رہ کر) اپنے شر سے بچاتا ہو ۔

It was narrated from Abu Saeed Al-Khudri that a man came to the Messenger of Allah ﷺ and said: “Messenger of Allah ﷺ! Which of the people is best?” He said: “One who strives with himself and his wealth in the cause of Allah.” He said: “Then who, Messenger of Allah ﷺ?” He said: “Then a believer (isolating himself) in one of the mountain passes, who fears Allah and spares the people his evil.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3105
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجہاد ٢٤ (٢٧٨٦)، الرقاق ٣٤ (٦٤٩٤)، صحیح مسلم/الإمارة ٣٤ (١٨٨٨)، سنن ابی داود/الجہاد ٥ (٢٤٨٥)، سنن الترمذی/فضائل الجہاد ٢٤ (١٦٦٠)، سنن ابن ماجہ/الفتن ١٣ (٣٩٧٨)، (تحفة الأشراف: ٤١٥١)، مسند احمد (٣/١٦، ٣٧، ٥٦، ٨٨) (صحیح )