Sunan An Nasai 3099

جہاد سے متعلقہ احادیث

3099Sunan An Nasai

جہاد کی فرضیت

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ، عَنْ شُعَيْبٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ. ح وَأَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَأَخْبَرَهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَمَنْ قَالَهَا فَقَدْ عَصَمَ مِنِّي نَفْسَهُ، وَمَالَهُ إِلَّا بِحَقِّهِ وَحِسَابُهُ عَلَى اللَّهِ.

ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے حکم ملا ہے کہ جب تک لوگ لا إله إلا اللہ کے قائل نہ ہوجائیں میں ان سے لڑوں تو جس نے اسے کہہ لیا (قبول کرلیا) تو اس نے مجھ سے اپنی جان و مال محفوظ کرلیا۔ اب ان پر صرف اسی وقت ہاتھ ڈالا جاسکے گا جب اس کا حق (وقت و نوبت) آجائے ١ ؎۔ اور اس کا حساب اللہ تعالیٰ کرے گا ٢ ؎۔

Abu Hurairah (RA) narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: “I have been commanded to fight the people until they say La ilaha illallah (there is none worthy of worship except Allah). Whoever says it, his life and his property are safe from me, except for its right, and his reckoning will be with Allah.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3095
Notes · وضاحت
١ ؎: مثلاً حد و قصاص و ضمان میں تو اس پر حد جاری کی جائے گی، قصاص لیا جائے گا اور اس سے مال دلایا جائے گا۔ ٢ ؎: کہ وہ ایمان خلوص دل سے لایا تھا یا صرف دکھاوے کے لیے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجہاد ١٠٢ (٢٩٤٦)، (تحفة الأشراف: ١٣١٥٢)، و یأتي عند المؤلف: ٣٠٩٧ (صحیح )