کپڑے پر سے منی دھونے کا حکم
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الْجَزَرِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قالت: كُنْتُ أَغْسِلُ الْجَنَابَةَ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَخْرُجُ إِلَى الصَّلَاةِ وَإِنَّ بُقَعَ الْمَاءِ لَفِي ثَوْبِهِ.
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے کپڑے سے جنابت کا اثر دھوتی تھی ١ ؎، پھر آپ نماز کے لیے نکلتے، اور پانی کے دھبے آپ کے کپڑے پر باقی ہوتے۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “I used to wash the Janabah from the garment of the Messenger of Allah ﷺ and he would go out to pray, with traces of water on his garment.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 295
Notes · وضاحت
١ ؎: یہاں اس سے مراد منی ہے، اور منی ایک قسم کی رطوبت ہے جو مرد کی شرمگاہ سے شہوت کے وقت اچھلتے ہوئے خارج ہوتی ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوضوء ٦٤ (٢٢٩، ٢٣٠)، ٦٥ (٢٣١)، صحیح مسلم/الطھارة ٣٢ (٢٨٩)، سنن ابی داود/فیہ ٣٦ (٣٧٣)، سنن الترمذی/فیہ ٨٦ (١١٧)، سنن ابن ماجہ/فیہ ٨١ (٥٣٦)، (تحفة الأشراف: ١٦١٣٥)، مسند احمد ٦/٤٨، ١٤٢، ١٦٢، ٢٣٥ (صحیح )