Sunan An Nasai 288

پاکی کا بیان

288Sunan An Nasai

حائضہ خاتون کے ساتھ آرام کرنا اور اس کو چھونا

أَخْبَرَنَا الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، وَاللَّيْثِ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْحَبِيبٍ مَوْلَى عُرْوَةَ، عَنْ بُدَيَّةَ وَكَانَ اللَّيْثُ، يَقُولُ: نَدَبَةَ مَوْلَاةُ مَيْمُونَةَ، عَنْ مَيْمُونَةَ، قالت: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيُبَاشِرُ الْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِهِ وَهِيَ حَائِضٌ إِذَا كَانَ عَلَيْهَا إِزَارٌ يَبْلُغُ أَنْصَافَ الْفَخِذَيْنِ وَالرُّكُبَتَيْنِفِي حَدِيثِ اللَّيْثِ: مُحْتَجِزَةً بِهِ.

ام المؤمنین میمونہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنی بیویوں میں سے کسی کے ساتھ لیٹ جایا کرتے تھے اور وہ حائضہ ہوتی جب اس پر تہبند ہوتا، جو آدھی ران اور گھٹنے تک پہنچتا، لیث کی روایت میں ہے: وہ اسے اپنی کمر پر باندھے ہوتی ١ ؎۔

It was narrated that Maimunah said: “The Messenger of Allah ﷺ would fondle one of his wives while she was menstruating, if she wore an Izar (waist wrap) that reached halfway down to them middle of her thighs or to her knees.” (Hasan) In the narration of Al-Laith: “Being covered with it.”

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 287
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث میں بھی مباشرت سے لیٹنا ہی مراد ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الطھارة ١٠٧ (٢٦٧)، مسند احمد ٦/٣٣٢، ٣٣٥، ٣٣٦، سنن الدارمی/الطھارة ١٠٧ (١٠٩٧)، ویأتي عند المؤلف في الحیض ١٣ (برقم: ٣٧٦)، (تحفة الأشراف: ١٨٠٨٥)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحیض ٥ (٣٠٣)، صحیح مسلم/الحیض ١ (٢٩٤) (صحیح )