Sunan An Nasai 282

پاکی کا بیان

282Sunan An Nasai

جس عورت کو حیض آرہا ہو اس کا جوٹھا پانی پینا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ، قال: سَمِعْتُ عَائِشَةَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، تَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيُنَاوِلُنِي الْإِنَاءَ فَأَشْرَبُ مِنْهُ وَأَنَا حَائِضٌ، ثُمَّ أُعْطِيهِ فَيَتَحَرَّى مَوْضِعَ فَمِي فَيَضَعُهُ عَلَى فِيهِ.

شریح کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ ؓ کو کہتے سنا کہ رسول اللہ ﷺ مجھے پانی کا برتن دیتے، میں اس میں سے پیتی، اور میں حائضہ ہوتی تھی، پھر میں آپ کو دیتی، آپ میرے منہ رکھنے کی جگہ تلاش کرتے، اور اپنا منہ اسی جگہ رکھتے۔

It was narrated from Al Miqdam bin Shuraih that his father said: “I heard Aishah (RA) say: ‘The Messenger of Allah ﷺ would hand me the vessel and I would drink from it, while I was menstruating, then I would give it to him and he would look for the place where I had put my mouth and put that to his mouth.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 281
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٧٠ (صحیح )