Sunan An Nasai 264

پاکی کا بیان

264Sunan An Nasai

ایک سے زیادہ عورتوں سے جماع کر کے ایک ہی غسل کرنا

أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَاللَّفْظُ لِإِسْحَاقَ، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَطَافَ عَلَى نِسَائِهِ فِي لَيْلَةٍ بِغُسْلٍ وَاحِدٍ.

انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک رات ایک ہی غسل سے اپنی بیویوں کے پاس گئے ١ ؎۔

It was narrated from Anas bin Malik (RA) that the Messenger of Allah ﷺ went around all his wives and only performed Ghusl once. (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 263
Notes · وضاحت
١ ؎:(یعنی ان سب سے صحبت کی اور اخیر میں غسل کیا) ممکن ہے ایسا آپ نے سفر سے آنے پر یا ایک باری پوری ہوجانے، اور دوسری باری کے شروع کرنے سے پہلے کیا ہو، یا تمام بیویوں کی رضا مندی سے کیا ہو، یا یہ کہ آپ کے لیے یہ خاص ہو۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الطھارة ٨٥ (٢١٨)، (تحفة الأشراف: ٥٦٨) (صحیح )