Sunan An Nasai 262

پاکی کا بیان

262Sunan An Nasai

جس وقت جنبی شخص وضو نہ کرے تو کیا حکم ہے؟

أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، قال: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، ح وَأَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُجَيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْعَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ وَلَا كَلْبٌ وَلَا جُنُبٌ.

علی ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کوئی تصویر، کتا یا جنبی ہو ۔

It was narrated from ‘Ali that the Prophet ﷺ said: “The angels do not enter a house where there is an image, a dog or a Junub person.” (Hasan)

ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 261
Notes · وضاحت
اس سے مراد رحمت اور برکت کے فرشتے ہیں، نہ کہ وہ فرشتے جو جنبی اور غیر جنبی کسی سے جدا نہیں ہوتے۔ تصویر سے مراد جاندار کی تصویر ہے۔ کتا سے مراد وہ کتا ہے جو شکار یا گھر اور کھیت وغیرہ کی رکھوالی کے لیے نہ ہو۔ جنبی سے مراد وہ جنبی ہے جو غسل میں سستی کرتا ہو، اور دیر سے غسل کرنا اس کی عادت ہوگئی ہو، یا وہ جنبی ہے جس نے وضو نہ کیا ہو جیسا کہ مصنف نے باب کے ذریعہ اشارہ کیا ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الطھارة ٩٠ (٢٢٧)، اللباس ٤٨ (٤١٥٢)، سنن ابن ماجہ/اللباس ٤٤ (٣٦٥٠)، (بدون قولہ ” ولاجنب “ )، (تحفة الأشراف: ١٠٢٩١)، مسند احمد ١/٨٣، ١٠٤، ١٣٩، سنن الدارمی/الاستئندان ٣٤، ٢٧٠٥، وأعادہ المؤلف برقم: ٤٢٨٦ (ضعیف) (اس کے راوی ” نجی “ اور ان کا اضافہ ” ولاجنب “ ہی ضعیف ہے، ورنہ اس کے سوا باقی ٹکڑے صحیحین میں دیگر صحابہ سے مروی ہیں )