Sunan An Nasai 257

پاکی کا بیان

257Sunan An Nasai

اگر جنبی شخص کھانا کھانا چاہے اور صرف اس وقت ہاتھ ہی دھو لے تو کافی ہے اس کا بیان

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ غَسَلَ يَدَيْهِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب جنابت کی حالت میں سونے کا ارادہ کرتے تو وضو کرتے، اور جب کھانے کا ارادہ کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ دھو لیتے ١ ؎۔

It was narrated from Aishah (RA) that if the Messenger of Allah ﷺ wanted to sleep while he was Junub, he would perform Wudu’, and if he wanted to eat he would wash his hands. (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 256
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی کبھی تو بیان جواز کے لیے دونوں ہاتھ دھونے پر اکتفا کرتے اور کبھی مکمل وضو کرتے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحیض ٦ (٣٠٥)، سنن ابی داود/الطھارة ٨٨ (٢٢٣)، سنن ابن ماجہ/فیہ ٩٩ (٥٨٤)، ١٠٤ (٥٩٣)، (تحفة الأشراف: ١٧٧٦٩)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الغسل ٢٥ (٢٨٦)، ٢٧ (٢٨٨)، مسند احمد ٦/٣٦، ١٠٢، ٢٠٠، ٢٧٩، سنن الدارمی/الطہارة ٧٣ (٧٨٤)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: ٢٥٨، ٢٥٩ (صحیح )