Sunan An Nasai 252

پاکی کا بیان

252Sunan An Nasai

(عورت) حیض سے فراغت کے بعد کس طریقہ سے غسل کرے؟

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ وَهُوَ ابْنُ صَفِيَّةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ غُسْلِهَا مِنَ الْمَحِيضِ، فَأَخْبَرَهَا كَيْفَ تَغْتَسِلُ، ثُمَّ قَالَ: خُذِي فِرْصَةً مِنْ مَسْكٍ فَتَطَهَّرِي بِهَا، قَالَتْ: وَكَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا ؟ فَاسْتَتَرَ كَذَا، ثُمَّ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، تَطَهَّرِي بِهَا، قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: فَجَذَبْتُ الْمَرْأَةَ، وَقُلْتُ: تَتَّبِعِينَ بِهَا أَثَرَ الدَّمِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں: ایک عورت نے نبی اکرم ﷺ سے حیض کے غسل کے متعلق پوچھا، تو آپ ﷺ نے اسے بتایا کہ وہ کیسے غسل کرے، پھر فرمایا: (غسل کے بعد) مشک لگا ہوا (روئی کا) ایک پھاہا لے کر اس سے طہارت حاصل کرو ، (عورت بولی) اس سے کیسے طہارت حاصل کروں؟ آپ ﷺ نے اس طرح پردہ کرلیا (یعنی شرم سے اپنے منہ پر ہاتھ کی آڑ کرلی) پھر فرمایا: سبحان اللہ! اس سے پاکی حاصل کرو ، ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں: تو میں نے عورت کو پکڑ کر کھینچ لیا، اور (چپکے سے اس کے کان میں) کہا: اسے خون کے نشان پر پھیرو ١ ؎۔

It was narrated from Aishah (RA) that a woman asked the Prophet ﷺ about performing Ghusl following menstruation and he told her how to perform Ghusl. Then he said: “Take a piece of cloth perfumed with musk and purify yourself with it.” She said: “How should I purify myself with it?” He covered his face then said: “Subhan Allah! Purify yourself with it.” Aishah (RA) said: “I took the woman aside and said: ‘Wipe away the traces of blood with it.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 251
Notes · وضاحت
١ ؎: تاکہ بدبو چلی جائے، یہ حکم استحبابی ہے اگر مشک نہ ملے تو اور خوشبو استعمال کرے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحیض ١٣ (٣١٤)، ١٤ (٣١٥)، الاعتصام ٢٤ (٧٣٥٧)، صحیح مسلم/الحیض ١٣ (٣٣٢)، (تحفة الأشراف: ١٧٨٥٩)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطھارة ١٢٢ (٣١٤)، سنن ابن ماجہ/فیہ ١٢٤ (٦٣٢)، مسند احمد ٦/١٢٢، سنن الدارمی/الطھارة ٨٤، ٨٠٠، ویاتٔي عند المؤلف برقم: ٤٢٧ (صحیح )