اگر حائضہ عورت احرام باندھنے کا ارادہ کرے اور اس کے لئے وہ غسل کرے
أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قال: حَدَّثَنَا أَشْهَبُ، عَنْ مَالِكٍ، أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ، وَهِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ حَدَّثَاهُ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قالت: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَأَهْلَلْتُ بِالْعُمْرَةِ فَقَدِمْتُ مَكَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ فَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ وَلَا بَيْنَ الصَّفَا، وَالْمَرْوَةِ، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: انْقُضِي رَأْسَكِ وَامْتَشِطِي، وَأَهِلِّي بِالْحَجِّ وَدَعِي الْعُمْرَةَ، فَفَعَلْتُ، فَلَمَّا قَضَيْنَا الْحَجَّ، أَرْسَلَنِي مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ إِلَى التَّنْعِيمِ، فَاعْتَمَرْتُ، فَقَالَ: هَذِهِ مَكَانُ عُمْرَتِكِ. قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، لَمْ يَرْوِهِ أَحَدٌ إِلَّا أَشْهَبُ.
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حجۃ الوداع کے سال نکلے تو میں نے عمرہ کا احرام باندھا، پھر میں مکہ پہنچی تو حائضہ ہوگئی، تو میں نہ خانہ کعبہ کا طواف کرسکی، نہ صفا ومروہ کے بیچ سعی، تو میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کی شکایت کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: اپنا سر کھول لو، کنگھی کرلو، حج کا احرام باندھ لو، اور عمرہ چھوڑ دو ، چناچہ میں نے (ایسا ہی) کیا، تو جب ہم نے حج پورا کرلیا، تو آپ ﷺ نے مجھے عبدالرحمٰن بن ابوبکر ؓ کے ساتھ تنعیم بھیجا (وہاں سے میں عمرہ کا احرام باندھ کر مکہ آئی اور) میں نے عمرہ کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: یہ تیرے اس عمرہ کی جگہ ہے (جو حیض کی وجہ سے تجھ سے چھوٹ گیا تھا) ۔ ابوعبدالرحمٰن (امام نسائی (رح)) کہتے ہیں: ہشام بن عروہ کے واسطے سے مالک کی یہ حدیث غریب ہے، مالک سے یہ حدیث صرف اشہب نے ہی روایت کی ہے۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “We went out with the Messenger of Allah ﷺ in the year of the Farewell Pilgrimage. I (said the Talbiyah) for ‘Umrah and I arrived in Makkah while I was menstruating, so I did not perform Tawaf around the House nor between As-Safa and Al-Marwah. I complained about that to the Messenger of Allah ﷺ , and he said: ‘Undo your braids and comb your hair, and enter (begin the Talbiyah) for Hajj, and leave the ‘Umrah.’ So I did that, and then when we had completed Hajj, he sent me with ‘Abdur-Rahman bin Abi Bakr to At-Tan’im, and I performed ‘Umrah. He said: ‘This is in place of your ‘Umrah.” (Sahih) Abu ‘Abdur-Rahman said: This Hadith is Gharib as a narration of Malik from Hisham, from ‘Urwah. No one except Ashhab reported it.