شوہر اپنی بیوی کے ساتھ ایک ہی برتن سے غسل کرسکتا ہے
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قالت: لَقَدْ رَأَيْتُنِيأُنَازِعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْإِنَاءَ أَغْتَسِلُ أَنَا وَهُوَ مِنْهُ.
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے خود کو دیکھا کہ میں رسول اللہ ﷺ سے (پانی کے) برتن کے سلسلہ میں جھگڑ رہی ہوں (میں اپنی طرف برتن کھینچ رہی ہوں اور آپ اپنی طرف کھینچ رہے ہیں) میں اور آپ (ہم دونوں) اسی سے غسل کرتے تھے۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “I remember competing over the vessel with the Messenger of Allah ﷺ when he and I were using it to perform Ghusl.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 234
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحیض ٥ (٢٩٩) مطولاً، سنن ابی داود/الطہارة ٣٩ (٧٧)، (تحفة الأشراف: ١٥٩٨٣)، مسند احمد ٦/١٨٩، ١٩١، ١٩٢، ٢١٠ (صحیح )