Sunan An Nasai 188

پاکی کا بیان

188Sunan An Nasai

کونسی باتوں سے غسل کرنا لازم ہے اور کن سے نہیں؟

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الْأَغَرِّ وَهوَ ابْنُ الصَّبَّاحِ، عَنْ خَلِيفَةَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ، أَنَّهُ أَسْلَمَفَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَغْتَسِلَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ.

قیس بن عاصم ؓ سے روایت ہے کہ وہ اسلام لائے تو نبی اکرم ﷺ نے انہیں پانی اور بیری کے پتوں سے غسل کرنے کا حکم دیا ١ ؎۔

It was narrated from Qais bin ‘Asim that he accepted Islam, and the Prophet ﷺ commanded him to perform Ghusl with water and lotus leaves. (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 188
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ غسل کفر کی گندگی کے ازالہ اور نجاست کے احتمال کے دفعیہ کے لیے ہے، اکثر علماء کے نزدیک یہ حکم استحبابی ہے اور بعض کے نزدیک وجوبی ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الطھارة ١٣١ (٣٥٥)، سنن الترمذی/الصلاة ٣٠٣ (٦٠٥)، (تحفة الأشراف: ١١١٠٠)، مسند احمد ٥/٦١ (صحیح )