Sunan An Nasai 133

پاکی کا بیان

133Sunan An Nasai

ہر نماز کے لئے وضو بنانا

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، قال: حَدَّثَنَا عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ، عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْأَبِيهِ، قال: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْفَتْحِ صَلَّى الصَّلَوَاتِ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ. فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: فَعَلْتَ شَيْئًا لَمْ تَكُنْ تَفْعَلُهُ، قَالَ: عَمْدًا فَعَلْتُهُ يَا عُمَرُ.

بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہر نماز کے لیے وضو کرتے تھے، تو جب فتح مکہ کا دن آیا تو آپ نے کئی نمازیں ایک ہی وضو سے ادا کیں، چناچہ عمر ؓ نے آپ سے کہا: آپ نے ایسا کام کیا ہے جو آپ نہیں کرتے تھے ١ ؎؟ فرمایا: عمر! میں نے اسے عمداً (جان بوجھ کر) کیا ہے ٢ ؎۔

It was narrated from Ibn Buraidah that his father said: “The Messenger of Allah ﷺ used to perform Wudu for every prayer. On the day of the Conquest (of Makkah), he offered all the prayers with one Wudu’. ‘Umar said to him: ‘You have done something that you never did before.’ He said: ‘I did that deliberately, ‘Umar.” (Sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 133
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی آپ ﷺ عام طور سے ایسا نہیں کرتے تھے ورنہ فتح مکہ سے پہلے بھی آپ کا ایسا کرنا ثابت ہے۔ ٢ ؎: تاکہ میری امت کو یہ معلوم ہوجائے کہ ایک وضو سے کئی نمازیں ادا کرنا درست ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الطہارة ٢٥ (٢٧٧) مختصراً، سنن ابی داود/فیہ ٦٦ (١٧٢) مختصراً، سنن الترمذی/فیہ ٤٥ (٦١)، سنن ابن ماجہ/فیہ ٧٢ (٥١٠)، (تحفة الأشراف: ١٩٢٨)، مسند احمد ٥/٣٥٠، ٣٥١، ٣٥٨، سنن الدارمی/الطہارة ٣ (٢٨٥) (صحیح )