Musnad Imam Ahmad 5989

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات

5989Musnad Imam Ahmad

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات

حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ فَكَانَ فِي يَدِهِ ثُمَّ كَانَ فِي يَدِ أَبِي بَكْرٍ مِنْ بَعْدِهِ ثُمَّ كَانَ فِي يَدِ عُمَرَ ثُمَّ كَانَ فِي يَدِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمْ نَقْشُهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ

حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی تھی جو آپ ﷺ کے ہاتھ میں ہی رہی نبی کریم ﷺ کے بعد وہ انگوٹھی حضرت صدیق اکبر ؓ کے ہاتھ میں رہی پھر حضرت عمر ؓ اور حضرت عثمان ؓ کے ہاتھ میں پھر حضرت علی ؓ کے پاس رہی علی الترتیب اس پر " محمد رسول اللہ " نقش تھا ﷺ۔