حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِمَالِي بِثَمْغٍ قَالَ احْبِسْ أَصْلَهُ وَسَبِّلْ ثَمَرَتَهُ
حضرت ابن عمر ؓ سے کہ حضرت عمر فاروق ؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں " ثمغ " نامی جگہ میں اپنے مال کو صدقہ کرنا چاہتا ہوں، نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس کی اصل تو اپنے پاس رکھ لو اور اس کے مناع صدقہ کردو۔