حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانُوا يَتَوَضَّئُونَ جَمِيعًا قُلْتُ لِمَالِكٍ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ قَالَ نَعَمْ قُلْتُ زَمَنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَعَمْ
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کے دور باسعادت میں سب لوگ اکٹھے ایک ہی برتن سے وضو کرلیتے تھے میں نے امام مالک (رح) سے پوچھا کہ مرد و عورت سب؟ انہوں نے فرمایا ہاں! میں نے عرض کیا کہ نبی کریم ﷺ کے زمانے میں؟ انہوں نے فرمایا ہاں!